بریگیڈیئر راجندر سنگھ کی وجہ سے کشمیر ہندوستان کا تاج ہے اور ہم ان کے تعاون اور قربانی کو کبھی نہیں بھول سکتے:وکرم سنگھ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ کشمیر کے نجات دہندہ مہاویر چکر بریگیڈیئر راجندر سنگھ کی 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اولڈ سیکرٹریٹ فلائی اوور جموں کے قریب ان کے مجسمے پر یووا راجپوت سبھا کے صدر وکرم سنگھ وکی کے ساتھ راجن سنگھ ہیپی، راجویر سنگھ، بلبیر سنگھ، وشال سنگھ، وکرمجیت سنگھ، بھانو پرتاپ سنگھ، اوتار سنگھ، راجیو جموال، رگھو سنگھ، سونی سنگھ، دلجیت سنگھ اور دیگر سرگرم اراکین موجود تھے نے خراج تحسین پیش کیا۔وہیںوکرم نے کہا کہ بریگیڈیئر راجندر سنگھ کی وجہ سے کشمیر ہندوستان کا تاج ہے اور ہم ان کے تعاون اور قربانی کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ وکرم نے بتایا کہ مرکزی انتظامیہ کے ساتھ ساتھجموں وکشمیرانتظامیہ کسی نہ کسی طرح ہمارے قومی ہیروز کو یاد کرنے میں ناکام ہے اور کسی نہ کسی طرح جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتیں بھی ہمارے ڈوگرہ جنگجوؤں کو بھول جاتی ہیں۔راجن سنگھ ہیپی نے بھی اس پارک اور مجسمے کی ابتر حالت کو دیکھ کر جے ایم سی کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر انتظامیہ نے ان اہم مجسموں کی مرمت اور دیکھ بھال نہیں کی تو وائی آر ایس کی ٹیم انتظامیہ کے خلاف بھی احتجاج کرے گی۔