یونیفارم سول کوڈ ملکی اتحاد وجمہوریت کی سا لمیت کے لئے شدید خطرہ

0
0

گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد کا وزیراعظم،وزارت داخلہ ولاء کمیشن کو مکتوب
عبدالکریم امجدی

کالی کٹ ؍؍ہندوستاں کثیر المذاہب وادیان،مختلف تہذیب وثقافت،ذات پات و نسل والا ملک ہے اس نے صدیوں سے اپنا ایک الگ امتیازی مقام بنایا ہے،یہاں ہر مذاہب کے لوگ اپنے مذہبی رسومات وعقائد کے مطابق امن وآشتی سے زندگی بسر کرتے ہیں۔ یہی ہماری ملکی اتحاد اور پہچان ہے۔ یکساں سول کوڈ پر ملک بھر میں تشویش جاری ہے۔ وہیں گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ سے ملکی اتحاد وجمہوریت کی سا لمیت کے لئے شدید خطرہ بتایا ہے۔ شیخ نے کہاکہ ہندوستان میں ہر مذہب وفرقہ کے لوگ رہتے ہیں ابتک بغیر سول کوڈ کے پیدائش سے موت تک اپنے مذہبی رسومات وعقائد کو انجام دیتے ہیں جوکہ انکا بنیادی حق ہے اسے ختم کرنا ملک کی اتحاد کو توڑنا ہے جو کسی بھی صورت میں ناقابل برداشت ہے۔شیخ نے وزیر اعظم،وزیر داخلہ اور لاء کمیشن کو خط لکھا اور یو سی سی سے پیداہونے والے خدشات کی نشاندہی کرتے ہوئے نظر ثانی کی اپیل بھی کی ہے۔شیخ نے کہاکہ ہندوستانی شہری کا اپنے مذہبی رسومات وعقائد کے مطابق کام کرنے میں ملک کے کسی بھی شعبہ میں ترقی کی روکاوٹ نہیں بنتا ہے۔جمہوریت ہماری پہچان ہے،اور سیکولر ریاست ہے،اقلیتوں کے حقوق کے ساتھ اکثریت کے مساوی سلوک کیا جاتا ہے اور ان سب کے منفرد رسم ورواج اور روایات کو ہمارے آئین کے اندر خصوصی مراعات حاصل ہے۔ اگر اسکے برعکس ہوا تو مختلف تہذیب وثقافت اور امتیازی رویہ سے متعلق شدید خطرات ہیں۔شیخ نے کہاکہ بنیادی حقوق کی بنا پر عدالت عظمیٰ نے اپنے کئی تاریخی فیصلوں میں مختلف اقلیتی گروپوں کو آئین کے تحت تحفظ فراہم کیا ہے۔گرانڈ مفتی آف انڈیا نے روایتی قوانین کو محفوظ رکھنے کے لئے سیاست سے ہٹ کر کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا