یونان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم

0
0

ایتھنز، //ہندوستان اور یونان نے آج اپنے تعلقات کو ایک اسٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کرکے فوجی امور، سائبر سیکورٹی اور دفاعی پیداوارکے شعبے میںمضبوط تعاون خاکہ طے کیا اور بنیادی ڈھانچے، زراعت، تعلیم، نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور اسکل ڈویلپمنٹ کے لیے تعاون بڑھانے کا عزم کیا وزیر اعظم نریندر مودی اور یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میتسوتاکیس کے ساتھ ایک دو طرفہ میٹنگ میں یہ فیصلے کئے گئے اور زراعت کے شعبے میں تعاون پر ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے جس میں باہمی فائدہ کے لئے علاقائی تعاون کو آسان بنانے کے لیے ہیلینک-انڈین جوائنٹ سب کمیٹی آف اگریکلچر کا قیام بھی شامل ہے۔

اس موقع پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے اپنے سینئر حکام کو سیاسی، اقتصادی، دفاع، سلامتی اور عوامی سفارت کاری سمیت دیگر شعبوں میں باقاعدہ بات چیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہندوستان اور یونان کے درمیان براہ راست پروازوں کی حوصلہ افزائی پر بھی اتفاق کیا۔

میٹنگ کے بعد اپنے پریس بیان میں، مسٹر مودی نے کہا، "آج وزیر اعظم جی اور میں نے ہندوستان-یونان شراکت داری کو ‘اسٹریٹجک’ سطح پر لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم دفاع اور سلامتی، انفراسٹرکچر، زراعت، تعلیم، نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبوں میں اپنے تعاون کو بڑھا کر اپنی تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دفاع اور سلامتی کے شعبے میں ہم نے فوجی تعلقات کے ساتھ دفاعی صنعتوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ آج ہم نے انسداد دہشت گردی اور سائبر سیکورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ ہمارے قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر بھی بات چیت کے لیے ایک ادارہ جاتی پلیٹ فارم ہونا چاہیے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا