یوم جمہوریہ پر محکمہ جنگلات کی شجرکاری مہم!

0
0

جموں و کشمیر کے محکمہ جنگلات نے یوم جمہوریہ 2024کے جشن کے موقع پر بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم چلانے کیلئے ایک پر جوش پروگرام ترتیب دیا ہے۔ جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ کیونکہ آئے دنوں جس طرح سے موسمی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ، ایسا لگتا ہے کہ مستقبل قریب میں موسم کے بدلتے ان رحجانات کی وجہ سے قرء ارض پر کوئی بڑا وقعہ پیش نا آجائے ۔ جبکہ اس بات سے کسی کو انکار نہیں کہ بارشوں کا دارمدار جنگلات پر منحصر ہے ۔وہیں دوسری طرف بڑھتی آبادی کی وجہ سے جس طرح جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہو رہی ہے ، ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں ایکڑ زمینوں سے جنگلات کا صفایا کر انسانی بستیاں بسائی جا رہی ہیں ۔ تو اس کا سیدھا اثر موسم پر پڑتا ہے ۔تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ جتنے علاقے سے جنگلات کاٹے جائیں اتنے ہی پودے لگائے جانے چاہئے۔وہیں محکمہ جنگلات کی یہ مہم اس طرف ایک خوش آئند قدم ہے جس میں پی آر آئی کے نمائندے، مقامی لوگ، این جی اوز، اسکولی بچے، این سی سی اور این ایس ایس کیڈٹس، ایکو گائیڈز، نیم فوجی دستے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی اس مہم میں شامل رہے گے۔جبکہ مہم کے تحت یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام پنچایتوں،دیہی اور شہری مقامی اداروں کے ارد گرد پودے لگائیں جائیں گے۔وہیں اس سلسلہ میں گزشتہ روز پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ روشن جگی نے فاریسٹ ہیڈ کوارٹر، ایف آر ایم سی بلڈنگ جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی طلب کی جس میں جنگلات اور اس سے منسلک ونگز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران تمام اضلاع کے کنزرویٹر اور ڈی ایف او سطح کے آفیسراان بھی موجود رہے۔میٹنگ میں کئی اہم مسائل پر گفت و شنید ہوئی جس میں تمام 20 اضلاع میں محکمہ جنگلات ،شجرکاری مہم، جنگلات میں پلاسٹک فری ڈرائیو، گرین مارچ، مباحثے، سمپوزیم اور دیگر بیداری پیدا کرنے کی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گا۔جبکہ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ امرت سروورز اور دیگر آبی ذخائر، ندی کے کناروں اور دیگر مشہور مقامات کے قریب محکمہ کے مختلف اداروں پر پرچم کشائی کے ساتھ خصوصی رسمی شجرکاری اور بیداری کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں تعلیمی اداروں، نیم فوجی دستوں اور سرکاری محکموں پر مشتمل بیداری کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔وہیںاربن لوکل باڈیز اور گرام پنچایتوں میں مختلف فلیگ شپ پروگرام جیسے ہرگاؤں ہریالی، بیٹی کے نام میں پیڑ لگے، ایک گاؤں ایک بیٹ گارڈ پروگرام، ون سے جل، جل سے زندگی وغیرہ کے تحت خصوصی پلانٹ تقسیم کرنے کی مہم کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ تاہم محکمہ جنگلات کے ان اقدام سے جہاں دیگر محکموں کو اس سمت خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے وہیں ماحولیات کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی دیگر سرکاری یا غیر سرکاری تنظیموں کو بھی محکمہ جنگلات جموں و کشمیر کو نا صرف تعاون دینا چاہئے بلکہ خود بھی آگے آکر اس طریقے کی مہم شروع کرنی چاہئے جس کے تحت زیادہ سے زیادہ شجر کاری ہو اور جنگلات کو بھی تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا