یوم اساتذہ کے موقع پر استاد کی شان میں پروقار تقریب منعقد

0
0

ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وقاس کنڈل رہے بطور مہمان خصوصی ہوئے شامل
شیراز چوہدری
راجوری؍؍سابق صدر سرو پلی ڈاکٹر رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کے موقع پر پورہ ملک میں 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے اور استاد کی عظیم عظمت پر روشنی ڈالی جاتی ہے اس موقع پر ہر جگہ پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اسی کے چلتے ضلع راجوری کے ڈاک بنگلوں کے کانفرنس ہال میں یوم اساتذہ کے موقع پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل مہمان خصوصی رہے اس موقع پر محکمہ تعلیم کے اعلی افسران اساتذہ اور طلبہ بھی موجود رہے اور استاد کے کام اور اس کے کردار کے اوپر روشنی ڈالی اس موقع پر ضلع میں بہترین کارکردگی کرنے والے اساتذہ کو اعزاز سے بھی نوازا گیا اپنے خطاب میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل نے کہا کہ ہندوستان کے سابقہ صدر سرو پلی ڈاکٹر رادھا کا یوں میں پیدائش ہر سال پورے ملک میں یوم اساتذہ کے موقع پر منایا جاتا ہے انہوں نے کہا جس طرح ڈاکٹر رادھا کریشن لگن محنت اور امانداری سے کام کرتے تھے سبھی اساتذہ کو ان کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنا چاہیے یاد رہے کہ استاد کی شان میں سکندر اعظم نے کہا تھا کہ میں اپنے والدین سے زیادہ اپنے ساتھ استاد کی عزت اور قدر کرتا ہوں کیونکہ والدین نے مجھے عرش سے فرش تک پہنچایا اور اساتذہ نے مجھے فرش سے عرش تک پہنچایا علامہ اقبال نے بھی اساتذہ کی شان میں بہت ساری نظمیں لکھی ہیں اس موقع پر طلبہ کی طرف سے رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا گیا تقریب میں ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر نوشہرہ سندر بنی کوٹرنکہ کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو راجوری عمران رشید کٹاریہ چیف پلاننگ افسر راجوری محمد کرشید چیف ایجوکیشن افیسر راجوری سلطانہ کوثر پرنسپل گورنمنٹ گرل ہائر سیکنڈری سکول راجوری گلزار حسین چوہدری کے علاوہ بڑی تعداد میں اساتذہ اور طلبہ شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا