یوم اساتذہ : اساتذہ قوم کے معمار ہیں ۔ ذوالفقار

0
0

’’ ہر کامیاب انسان کے پیچھے ایک استاد کا ہاتھ ہوتا ہے۔‘‘
لازوال ڈیسک
جموں //خوراک ، شہری رسدات ، امور صارفین و اطلاعات کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے آج کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار کے طور پر اپنا رول نبھاتے ہیں۔دنیا میں سب سے اہم پیشہ ’’ علم کے نور سے سماج کو منور کرنا ‘‘ کہتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ہر کامیاب انسان کے پیچھے ایک استادکا ہاتھ ہوتا ہے اور یہی ایک پیشہ ہے جو دیگر اہم پیشوں کو جنم دیتا ہے ۔ ایک انسان کی زندگی ایک استاد کے بغیر نامکمل ہے، جو نہ صرف اُسے مروّجہ تعلیم سے آراستہ کرتا ہے بلکہ وہ ایک شخص میں قائدانہ صلاحیتیں ، اعلیٰ کردار اور اعلیٰ اخلاق پیدا کرتا ہے۔ہندوستان کے دوسرے صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو اُن کے جنم دن پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ دنیا میں دوسری کوئی بڑی خدمت نہیں ہے سوائے علم کو بانٹنے کے ۔وزیر تارور میں یوم اساتذہ کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقعہ پر "Save Earth, Save Life” کے موضوع پر ایک سمینار کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر سانبہ شیتل نندا ، ڈائریکٹر خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین آر اے انقلابی ، اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس ڈاکٹر رویدا سلام ، جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں منیشا سرین ، جوائنٹ کنٹرولر لیگل میٹرولوجی وی ایس سمبیال ، ڈپٹی کمشنر کنٹرولر لیگل میٹرولوجی منوج پربھاکر ،ریجنل سکول ڈائریکٹر ذی لرن لمٹیڈ امیتا چتروویدی ، منیجنگ ڈائریکٹر سکول پی بی کپور کے علاوہ چیئر پرسن اے کے کپور ، ڈائریکٹر رتیش کپور ، راحل کپور اور ٹرسٹی گلوبل پیس آرگنائزیشن شیخ الطاف حسین بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا