یوم آزادی کے موقعے پر اپنی پارٹی کے رہنماو ¿ں کی عوام کو مبارکباد

0
0

عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کےلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
لازوال ڈیسک
سرینگر اپنی پارٹی کے لیڈران نے ملک کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنی پارٹی رہنماو ¿ں نے ملک کے یوم آزادی کے سلسلے میں عوام کے نام مبارکبادی کے پیغامات جاری کرتے ہوئے لوگوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کےلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیانات میں پارٹی رہنماوں نے جموں کشمیر کے عوام کے آئینی حقوق کی مکمل بحالی کےلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔
پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری نے آج اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے:ملک کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر میں عوام بالخصوص جموں کشمیر کے لوگوں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایک آزاد ملک کا شہری ہونا باعث فخر ہی نہیں بلکہ یہ ایک بیش بہا نعمت ہے۔ میری د ±عا ہے کہ آج کا یہ خصوصی دن ملک کے عوام کی خوشحالی اور مختلف مذاہب اور خطوں سے تعلق رکھنے والے ملکی عوام کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی کے فروغ کا باعث بنے۔ آج میں اس عزم کا اظہار بھی کرنا چاہتا ہوں کہ اپنی پارٹی جموں کشمیر کے عوام کو ا ±ن کے آئینی حقوق کی مکمل بحالی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔“

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا