ایم اے سٹیڈیم میںہوگی مرکزی تقریب،متعلقہ محکمہ جات کو بہتر بندوبست کرنے کی ہدایات جاری کیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ڈپٹی کمشنرجموںاونی لاوسا نے آج ایم اے اسٹیڈیم میں یوم آزادی 2023 کی تقریب کے انتظامات کا موقع پر معائنہ کیا۔اس موقع پرڈی سی نے سیکیورٹی انتظامات، ٹریفک ریگولیشن، بیٹھنے کے انتظامات، فل ڈریس ریہرسل، سجاوٹ، پی اے ایس، بجلی اور پانی کی فراہمی، ٹرانسپورٹ کے انتظامات، صفائی، طبی سہولیات، دعوتی کارڈ، تقریب کے مقام پر بیریکیڈنگ اور دیگر اہم امور کے بارے میں دریافت کیا۔وہیںمتعلقہ افسران نے سیکیورٹی اور پولیس کی تعیناتی کے علاوہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے جگہ کی نشاندہی کی۔ انہوں نے انہیں ہدایت کی کہ وہ قومی تقریب کے لیے پہلے سے فول پروف انتظامات کریں۔اس دوران جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن سے کہا گیا کہ وہ پبلک ایڈریس سسٹم کے انتظامات کریں، مناسب کوریج کے لیے میڈیا کوآرڈینیشن، شہنائی ودان کے علاوہ تقریب کے لیے مبصرین کی سفارش کریں۔ڈی سی نے جموں میونسپل کارپوریشن اور پی ایچ ای کو ہدایت دی کہ وہ یومِ آزادی کی تقریبات کے موقع پر پنڈال میں پینے کے پانی کا مناسب بندوبست کریں۔
5……