پیرس، 11 اپریل (یو این آئی) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ یورپ کو امریکہ پر انحصار کم کرنا چاہیے چین کے اپنے حالیہ سرکاری دورے کے دوران مسٹر میکرون نے امریکی نیوز سروس پولیٹیکو اور فرانسیسی اخبار لیس ایکوس کے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یورپ نے ہتھیاروں اور توانائی کے لیے امریکہ پر انحصار کررکھا ہے اور اب اسے یورپی دفاعی صنعتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کو اسٹریٹجک خود مختاری کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ ہمیں اہم امور کے لیے دوسروں پر انحصار نہیں کرنا چاہئے۔ جس دن آپ کے پاس توانائی، سوشل نیٹ ورک، یا مصنوعی ذہانت پر اپنا دفاع کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا، کیونکہ آپ کے پاس ان مضامین کی بنیاد نہیں ہے، اس دن آپ ایک لمحے کے لیے تاریخ سے باہر ہو جائیں گے۔