یورپ پہنچنے کی کوشش میں لیبیا کی ساحلوں پر 220تارکین وطن ہلاک

0
132

جنیوااقوام متحدہ کمیشن برائے پناہ گزین (یو این ایچ آر سی) نے کہا ہے کہ گذشتہ چند دنوں میں بحیرہ روم پار کرکے یورپ پہنچنے کی کوشش میں تقریباً 220تارکین وطن لیبیا کی ساحلوں پر موت کے آغوش میں سماچکے ہیں۔یو این ایچ آر سی کیبیان کے مطابق گذشتہ منگل کو کشتی ڈوبنے سے ایک سو تارکین وطن میں سے صرف پانچ افراد ہی زندہ بچ سکے ۔ اسی دن 130لوگوں کو لے کر جارہی ربر کی ایک کشتی ڈوب گئی جس میں ستر تارکین وطن کی پانی میں ڈوب کر موت ہوگئی۔بدھ کو بچائے گئے تارکین وطن اور پناہ گزینوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ سفر کرنے والے پچاس سے زائد افراد سمندر میں غرقاب ہوگئے ۔ایجنسی نے کہا کہ یو این ایچ آر سی پناہ گزینوں او ر تارکین وطن کی سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کے واقعے پر فکر مند ہے ۔ اس پر فوراً بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ تمام ضروری اقدام کرکے سمندر میں راحت اور بچاو نظام کو مضبوط بنایا جاسکے ۔ اس میں پورے بحر روم میں راحت او ربچاو کاموں میں اہم رول ادا کرنے وایل غیر سرکاری تنظیموں ، تجارتی جہازوں اور دیگر شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا