یوتھ کانگریس کے یوم تاسیس کو جموں مشرقی میں پرچم کشائی اور شجرکاری مہم کے ساتھ منایا گیا

0
0

نوجوانوں کو مقامی اور قومی مسائل میں فعال شرکت کی طرف جانے کی کوشش کر رہے ہیں: مان سنگھ راٹھور
لازوال ڈیسک
جموںیوتھ کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر، پردیش یوتھ کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری انیرودھ ساہنی اور ڈی وائی سی صدر وینکول جامبا کے ساتھ پی وائی سی کوآرڈینیٹر جموں ایسٹ میں ایک پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پرجنرل سیکرٹریز صہیب منہاس اور محمد انظراور آکاش بھارت بھی موجود تھے۔وہیںانڈین یوتھ کانگریس کے انچارج جموں و کشمیر اور صدر مان سنگھ راٹھورنے پرچم لہرایا۔ ان کے ساتھ ریاستی نائب صدور دیویانش سنگھ، فیاض دیوان، اور رنجوت سنگھ، ریاستی جنرل سکریٹری راہول ٹنڈن، ہرنیت کور بھی موجود تھے۔
دریں اثناءیوتھ کانگریس قائدین نے پودے لگائے اور لوگوں میں تقسیم کئے۔ اس کے علاوہ، تنظیم کایوم تاسیس منانے کے لیے، انہوں نے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، بعد میں لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ انہوں نے حلف کی تقریب بھی منعقد کی جس میں انہوں نے ہندوستانی جمہوریت کے تحفظ اور ملک میں ناانصافی کے خلاف لڑنے کا حلف لیا۔
اس موقع پریوتھ کانگریس لیڈروں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد ماحولیاتی تحفظ میں حصہ ڈالنا ہے جبکہ نوجوانوں کو کرہ ارض کی حفاظت میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ وہیںقائدین نے نوجوانوں میں اپنے اردگرد کے بارے میں احساس ذمہ داری کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس تقریب کے دوران پودے بھی عطیہ کیے گئے جو کہ یوتھ کانگریس کی نہ صرف سیاسی سرگرمی بلکہ ماحولیاتی ذمہ داری کے لیے لگن کی علامت ہے۔اس موقع پر مان سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کو مقامی اور قومی مسائل میں فعال شرکت کی طرف جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا