یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کے زیر اہتمام فٹبال اور کبڈی مقابلوں کا انعقاد

0
0

ضلع کے مختلف زونز سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی
تنہا ایاز
پلوامہپلوامہ میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے سپورٹس سٹیڈیم میں انٹر زونل ڈسڑکٹ لیول کبڈی اور فٹبال مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔ضلع کے مختلف زونز سے آئے ہوئے ٹیموں نے ان کھیل مقابلوں میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے کھیل سرگرمیاں شد و مد سے جاری ہے زونل کھیل مقابلوں کے بعد محکمہ کی طرف سے آج سپورٹس سٹیڈیم پلوامہ میں لڑکوں کیلئے انٹر زونل ڈسڑکٹ لیول فٹبال اور کبڈی مقابلے شروع ہوگئے جس میں ضلع کے سبھی زونوں سے مختلف سکولوں کے ٹیموں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اس حوالے سے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے ملازمین صبح سویرے سے ہی سپورٹس سٹیڈیم میں موجود رہے۔اس موقع پر محکمہ کے ملازمین نے بتایا کہ یہ کھیل مقابلے 19 سے 24 جولائی تک جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ لڑکوں کے بعد لڑکیوں کے لیے بھی اسی طرح کے کھیل مقابلے شروع ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کھیل مقابلوں میں انڈر 14 ,17 اور 19 کے لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا