وکست بھارت ڈرامہ پیش کرکے حاضرین سے کی خوب داد حاصل
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍ملک بھر میں نیشنل اسکول آف ڈرامہ این ایس ڈی اور منسٹری آف کلچر کے اہتمام سے بھارت رنگ مہوتسو منایا گیا جس میں پورے ملک میں ایک دن میں 2000 تھیٹر ڈرامے کھیلے گئے۔اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت ینگ ڈراما ٹسٹس سوسائٹی سرینگر سے وابستہ فنکاروں نے بھی کمپوزٹ ریجنل سنٹر بمنہ سرینگر میں بھارت مہوتسو میں شرکت کرکے وکست بھارت ڈرامہ حاضرین کے سامنے پیش کرکے ان سے خوب داد حاصل کی۔
اس ڈرامے کا تصور الطاف حسین نے کیا تھا جبکہ اسے مشتاق بقال اور جاوید گیلانی نے تحریر کیا تھا۔ڈرامے میں کام کرنے والے تمام اداکاروں اپنے کردار کی ایک دلکش اور مستند تصویر پیش کی جس نیاپنی جذباتی ترسیل اور اسٹیج پر موجودگی سے سامعین کو مسحور کیا۔ نیشنل اسکول آف ڈرامہ NSD کو طویل عرصے سے ہندوستانی تھیٹر کے منظر نامے میں اس کی شراکت کیلئے پہچانا جاتا ہیاور بھارت رنگ مہوتسو 2024 میں یہ شرکت پرفارمنگ آرٹس میں عمدہ کارکردگی کو فروغ دینے کے لئے گروپ کی لگن کو واضح کرتی ہے۔این، ایس، ڈی ابھرتے فنکاروں کی تربیت اور ان کی پرورش میں ایک اہم کردار ادا کرتا رہتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہندوستان کا بھرپور ثقافتی ورثہ عالمی فنون لطیفہ میں متحرک اور متعلقہ رہے۔