ممبئی، // بھوجپوری سنیما کے معروف اداکار یش کمار کی آنے والی فلم ‘دتک پتر’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
اے بی 5 ملٹی میڈیا کے بینر تلے بننے والی فلم دتک پُتر میں یش کمار نے گود لیے ہوئے بیٹے کا کردار ادا کیا ہے۔اس فلم کے پروڈیوسر ونود کمار گپتا اور ہدایت کار پرمود شاستری ہیں۔
اس فلم میں یش کمار کے ساتھ شوبھی شرما مرکزی کردار میں ہیں۔