یشامدگل نے بھدرواہ میں عوامی دربار پروگرام کی صدارت کی

0
45

کہاحکام سرکاری اسکیموںکی عمل آوری کو ترجیح دیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوسکیں
لازوال ڈیسک

بھدرواہ؍؍کمشنر سیکرٹری سیاحت یشامدگل نے ا ٓج یہاں جموں یونیورسٹی کے بھدرواہ کیمپس کے لل دید آڈیٹوریم میں ایک عوامی دربارپروگرام کی صدارت کی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ؛ سی ای او بھدرواہ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی بال کرشن، ضلع اِنتظامیہ کے افسران، متعلقہ محکموں کے اَفسران ،سرپنچ، پنچ، پی آر آئی کے نمائندے اور بڑی تعداد میں لوگ بھی موجود تھے۔پروگرام کے دوران سرپنچوں ، پی آر آئی کے نمائندوں او رعوامی نمائندوں نے سیاحتی صنعت کی ترقی، مہم جو سیاحت، بنیادی ڈھانچے کی دیکھ ریکھ، لیوینڈر فارمنگ اور سرکاری سکیموں کی عمل آوری سے متعلق متعدد مسائل کمشنر سیکرٹری کو گوش گزار کئے ۔ اِن مطالبات میں جامع ترقی کے لئے خطے میں سہولیات، روزگار کے مواقع اور سیاحتی اَقدامات کو بہتر بنانا شامل تھا۔
کمشنرسیکرٹری موصوفہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ یو ٹی حکومت کے تحت اور ضلع کے تمام شعبوں میں نمایاں پیش رفت کوتسلیم کیا ۔ اُنہوں نے اُٹھائے گئے مسائل کے بروقت حل کی یقین دہانی کی، مقررہ مدت میں منصوبوں کی تکمیل کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خطے کی بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کرنے کے اَقدامات کے لئے تعاون کا وعدہ کیا۔
اِس موقعہ پر یشا مدگل نے متعلقہ افسران سے کہاکہ وہ حکومت کی زیر اہتمام سکیموںکی عمل آوری کو ترجیح دیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوسکیں۔ اُنہوں نے مہم جو سیاحت میں بھدرواہ کی صلاحیت پر زور دیا اور سیاحت اور روزگار کے مواقع کو بڑھانے کے لئے ہوم سٹے جیسے اَقدامات کو فروغ دینے پر زور دیا۔
کمشنر سیکرٹری نے افسران سے کہا کہ وہ اِس شعبے کی جامع ترقی کے لئے ایچ اے ڈی پی سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔ اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ ضلع ڈوڈہ کو زرعی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لئے سیاحتی کیلنڈر تیار کیا جائے۔پروگرام کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوامی شکایات کے اَزالے اور سیاحت کو فروغ دینے کے لئے لیونڈر فارمنگ اور گنڈولہ کار کیبل سروس جیسے اَقدامات کو فروغ دینے کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا