کسانوں کے لئے فوائد کو بڑھانے کے مقصد سے عمل درآمد کے عمل کو ہموار کرنے کے لئے ہدایات دی گئیں
لازوال ڈیسک
اودھمپور؍کمشنر سیکرٹری کوآپریٹیو، اے آر آئی اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹس اور ہولیسٹک ایگری کلچر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایچ اے ڈی پی) کی مشن ڈائریکٹر یشا مدگل نے آج یہاں ایک جامع میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع اودھمپور میں زراعت اور متعلقہ شعبوں میں ایچ اے ڈی پی کے تحت مختلف پروجیکٹوں اور سکیموں کی طبعی اور مالی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور سلونی رائے، چیف پلاننگ آفیسر مدثر یعقوب زرگر اور لائن ڈپارٹمنٹوںکے دیگر افسران نے شرکت کی۔کمشنر سیکرٹری نے اَپنے خطاب کے دوران ایک مضبوط اور منافع بخش زرعی ماحولیاتی نظام کے قیام میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی)اقدام کے ذریعے حاصل ہونے والی اہم پیش رفت پر روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے مختلف محکموں کے افسران پر زور دیا کہ وہ اَپنے متعلقہ ڈومینوںکے اندر مؤثر عمل آوری کو یقینی بنائیںاور ان سکیموں سے فائدہ اُٹھانے والے کسانوں کی اہمیت پر زور دیا۔مزید برآں، یشا مدگل نے اہداف کو حاصل کرنے اور ایچ اے ڈی پی کے تحت نئے منظور شدہ اقدامات کے بارے میں کسانوں کو حساس بنانے کو یقینی بنایا ۔ کسانوں کے لئے فوائد کو بڑھانے کے مقصد سے عمل درآمد کے عمل کو ہموار کرنے کے لئے ہدایات دی گئیں۔متعلقہ محکموں کی اسکیموں کے تحت قرضوں کی فوری منظوری پر زور دیا گیا ۔ کسانوں کی مالی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کی مجموعی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لئے فعال نقطہ نظر پر زور دیا گیا۔کمشنر سیکرٹری نے بیداری پروگراموں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ وہ شراکت داروں اور کمیونٹیوں کو پلان کے فوائد کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے آؤٹ ریچ اقدامات کریںجس سے دیرپا زرعی ترقی کے عزم کو فروغ ملے گا۔اِس سے قبل چیف ایگریکلچر آفیسر سنجے آنند نے ضلع کے اندر ہولسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پلان کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں کا جائزہ لے کر میٹنگ کا آغاز کیا۔ میٹنگ میں منصوبے پر عمل درآمد کے مختلف اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا ۔