یادو آج لاڈلی بہنا یوجنا کے تحت رقم بھیجیں گے

0
0

بھوپال، // مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو آج لاڈلی بہنا یوجنا کے تحت اہل استفادہ کنندگان کے کھاتوں میں رقوم بھیجیں گے۔

سرکاری معلومات کے مطابق، ڈاکٹر یادو صبح وزارت میں وی سی کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا میں بیتول ضلع کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے۔

اس کے بعد، وہ مقامی کشابھاو ٹھاکرے ہال میں لاڈلی بہنا یوجنا/پنشن اسکیم کے استفادہ کنندگان کی رقم کا ٹرانجیکشن کریں گے۔ اس ویب کاسٹ کے ذریعے نشر ہونے والے پروگرام میں تمام ڈویژنل کمشنرز، کلکٹرس اور استفادہ کنندگان شرکت کریں گے۔

شام کو وہ احمد آباد، گجرات میں مقامی پروگراموں میں شرکت کے بعد رات وہیں آرام کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا