ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار یہ جوڑا جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائے گے
ےواین این
نیویارک //امرایکی گلوکارہ کیٹی پیری اور برطانوی اداکار اورلینڈو بلوم کے افیئر کی خبریں گزشتہ 3 سالوں سے میڈیا میں سامنے آرہی ہیں تاہم اب ان دونوں نے آخر کار شادی کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔اورلینڈو نے رواں سال 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر کیٹی پیری کے سامنے ان سے شادی کرنے کی پیشکش کی۔کیٹی پیری نے امریکی ٹیلی ویثن ہوسٹ جمی کیمل کے شو پر بتایا کہ اورلینڈو بلوم نے انہیں نہایت منفرد اور دلچسپ انداز میں شادی کی پیشکش کی۔گلوکارہ کے مطابق ہم دونوں رات کا کھانا کھانے ساتھ باہر گئے، جس کے بعد مجھے لگا کہ ہم کسی قسم کا فن دیکھنے جارہے ہیں، لیکن پھر اورلینڈو اور میں ایک ہیلی کارپٹر میں بیٹھے اور پھر اورلینڈو نے مجھے اس ہیلی کارپٹر میں ہی پوچھا کہ کیا میں ان سے شادی کرنا چاہوں گی؟کیٹی پیری نے مزید بتایا کہ ’بدقسمتی سے اورلینڈو کے کوٹ کی جیب انگوٹھی نکالتے ہوئے پھٹ گئی، کیوں کہ جس ڈبے میں انگوٹھی رکھی تھی وہ کافی بڑا تھا۔گلوکارہ نے کہا کہ ’اس کے بعد ہمارا ہیلی کاپٹر ایک چھت پر اترا، میری پوری فیملی اور تمام دوست وہاں موجود تھے۔کیٹی پیری نے 15 فروری کو اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اپنی منگنی کی انگوٹھی کی تصویر بھی شیئر کی۔پھول کی شکل میں بنی اس انگوٹھی میں ہیرے جڑے ہوئے تھے جو گلوکارہ کے مداحوں کو بھی بےحد پسند آئی۔خیال رہے کہ اورلینڈو بلوم اور کیٹی پیری کی ملاقات سب سے پہلے ایک گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کے دوران ہوئی، جس کے بعد 2016 جنوری سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے۔تاہم ایک سال بعد ہی ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔بعدازاں جاپان میں 2018 کے آغاز کے دوران ان کی دوبارہ ملاقات ہوئی جس کے بعد یہ پھر سے ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق یہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
\