ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے پررشی کلم کا اظہار تعزیت

0
0

اس حادثے کو دنیا اوربالخصوص ایرانی قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر کیمعروف سماجی اور سیاسی نوجوان رہنما اور قومی ترجمان یوتھ این سی پی شرد پوار انجینئر رشی کلم نے ہیلی کاپٹر حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور دیگران کی موت واقع ہوئی ہے ۔اس ضمن میں رشی کلم نے صدر ابراہیم رئیسی کی حادثاتی موت کو دنیا بالخصوص ایرانی قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔اپنی اور جموں و کشمیر کے عوام کی طرف سے ایک تعزیتی پیغام میں کلم نے حکومت ایران اور اس کے شہریوں کو یقین دلایا کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور ایرانی عوام کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا