ہیسار میں ملک کی کامیاب شخصیات کے حق میں اعزازی تقریب منعقد

0
0

جموں سے خواتین کلب میری پہچان کی چیئر پرسن سندھیہ گپتا بھی اعزاز سے سرفراز
لازوال ڈیسک
جموںایڈ گرو اور میڈیا سالوشن کی جانب سے ہیسار میں ایک اہم تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں کئی اہم سماجی شخصیات کو اعزاز سے نوازہ گیا ۔اس موقع پر جنرل ڈی پی ویٹس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ریاستی وزیر ڈاکٹر کمل گپتا نے مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی ۔واضح رہے اس تقریب میں ملک کی کامیاب شخصیات کو اعزاز سے نوازہ گیا جہاں ملک بھر 54شخصیات نے شرکت کی جنہیں یہاں اعزاز سے نوازہ گیا۔ وہیں اس موقع پر جموں سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی کارکن اور خواتین کلب میری پہچان کی چیئر پرسن سندھیہ گپتا کو بھی نوازہ گیا جنہوں یہاں خدمت حلق کا جذبہ جاری رکھے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں ۔وہیں سندھیہ گپتا کو معروف سماجی سوساٹی آسرا کے صدر دیپک ناگپال اور میڈیا انچارج مندیپ شرما نے اعزازسے نوازہ ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا