ہونڈوراس میں بس کے حادثے میں 17 لوگوں کی موت

0
0

ٹیگوسیگالپا، // مغربی ہونڈوراس میں واقع سان جوآن ڈی اوپوا میونسپلٹی میں بدھ کے روز دو بسوں کے ٹکرانے کے حادثے میں کم از کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک درجن زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع مقامی حکام نے دی۔

مسلح افواج نے سوشل میڈیا ایکس پر کہا، "فوجی اور فائر فائٹرز اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔”

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایک بس امریکہ جانے والے تارکین وطن کو پہنچانے کے بعد اوکوٹیپیک کے قصبے ایگواکالینٹ سے واپس آرہی تھی، جب کہ دوسری بس لیمپیرا-سانتا روزا روٹ سفر کر رہی تھی۔

ایک بس ڈرائیور نے کہا کہ ” حادثے کے وقت میں بس نہیں چلا رہا تھا، میں نے بس اپنے اسسٹنٹ کے حوالے کر دیا تھا۔ اس نے اچانک بریک لگائی اور ٹائروں نے جواب دے دیا”۔

کچھ مسافروں کی گواہی کے مطابق ایک بس اتنی تیز تھی کہ مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ہنڈوران کی صدر زیومارا کاسترو نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر دفاع جوز مینوئل زیلایا نے کہا کہ تمام راحت رسانی کے ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں، جس میں فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے مامور ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا