نئی دہلی،ہندوستان کو مزید پائیدار، ڈیجیٹل اور ماحول دوست بنانے کے مشن کے ساتھ کاربن نیوٹرل ’انوویشن ہب آن وہیلز‘ کی یہاںنقاب کشائی کی گئی انرجی مینجمنٹ،ڈیجیٹل تبدیلی اور توانائی کے بندوبست کے لیے آئندہ نسل کے آٹومیشن سلوشن میںگلوبل لیڈر شنائیڈر الیکٹرک نے کمپنی کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر شنائیڈر الیکٹرک انوویشنیاترا کا آغاز کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شنائیڈر الیکٹرک انڈیا کے سی ای او، زون پریذیڈنٹ – گریٹر انڈیا اور ایم ڈی دیپک شرمانے کہاکہ ہندوستان میں ہماری 60 سال کی موجودگی ملک کی ترقی کے لیے ہماری مسلسل وابستگی کا ثبوت ہے۔ شنائیڈر الیکٹرک کے پاس اب 37000 سے زیادہ ملازمین ہیں، ہندوستان میں 30 مینوفیکچرنگ سائٹس ہیں، جو اسے اپنی تیسری سب سے بڑی مارکیٹ اور 4 عالمی مرکزوں میں سے ایک بناتی ہے۔ شنائیڈر الیکٹرک انوویشن یاترا لوگوں سے رابطہ قائم کرنے، کامیابیوں کا جشن منانے، ملک میں پائیداری اور ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کے اپنے عزم کو ظاہر کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم۔ ہمارا ماننا ہے کہ امرت کال کے دوران ایک لچکدار اور پائیدار ہندوستان کی تعمیر سب کے باہمی تعاون سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
ذمہ دارانہ مارکیٹنگ پر کمپنی کی توجہ کو اجاگر کرتے ہوئے شنائیڈر الیکٹرک انڈیا کے نائب صدر – گلوبل مارکیٹنگ، چیف مارکیٹنگ آفیسررجت ایبی نے کہاکہ میں شنائیڈر الیکٹرک انوویشن سفر کے آغاز کو دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔ یہ کاربن نیوٹرل سفر یاترا ڈیجیٹل اور نیکسٹ جین آٹومیشن سلوشنز کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے پورے ملک کا سفر کرے گی۔ یہ منفرد مہم ہمارے فلیگ شپ گرین واریر اقدام کی توسیع ہے، جس کا مقصد وسیع تر اور متنوع سامعین تک پہنچنا اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اس عظیم مقصد میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنا ہے۔ خیال رہے کہ شنائیڈر الیکٹرک ہندوستانی مارکیٹ میں بہت سے مشہور برانڈز کے ساتھ موجود ہے جن میں شنائیڈر الیکٹرک، ایل اینڈ ٹی الیکٹریکل اینڈ آٹومیشن، لومینوس اور ایویوا شامل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ کاربن نیوٹرل یاترا ہندوستان کے 60 سے زیادہ شہروں کا دورہ کرے گی۔ اس دورے کا مقصد ملک میں شنائیڈر الیکٹرک کے 60 سال کے سفر اور انٹرنیٹ آف تھنگز، الیکٹرسٹی 4.0، انرجی مینجمنٹ اور نیکسٹ جنریشن آٹومیشن سلوشنزاسپیس میں ہو نے والی ڈیجیٹلائزیشن کے بارے میں بات کر کے لوگوں کو قوم کی تعمیر میں مدد کے لیے مسلسل ترغیب دینااور اس کے عزم کو اجاگر کرنا تھا۔ نیز، اس کا مقصد 20 ملین سے زیادہ لوگوں، کارپوریٹس، صنعت کے ماہرین، پالیسی سازوں، شراکت داروں، صارفین، کسانوں، الیکٹریشنز، اداروں، حکومت اور دیگر کے ساتھ جڑ کر پائیداری اور ڈیجیٹلائزیشن کے پیغام کوعام کرنا ہے۔ یہ ماحول دوست موبائل ہب روشن شمسی پینلز، ری سائیکل مواد اور قابل تجدید توانائی کا استعمال کرتا ہے۔ یہ IoT فعال حل ملک کی ترقی میں شنائیڈر الیکٹرک کے بامعنی شراکت کو نمایاں کرتا ہے اور پرجوش ’گرین واریر‘ پائیداری کے زون پر فخر کرتا ہے۔
شنائیڈر الیکٹرک انوویشن یاترا کا مقصد ہندوستان کے شہریوں، کارپوریشنوں، کسانوں اور اداروں کو وسیع تر ماحولیاتی نظام سے مربوط کرنا ہے۔ علاوہ ازیں اختراعی حل فراہم کرکے اس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں کو لوگوں کے لیے قابل رسائی بنانا اور سبز انقلاب لانا ہے۔