ہندوستان کو تیسری بڑی اقتصادی طاقت بنانا میری گارنٹی ہے: مودی

0
72
Rajkot, Feb 25 (ANI): Prime Minister Narendra Modi addresses the foundation stone laying of multiple development projects, in Rajkot on Sunday. (ANI Photo)

کہا کانگریس خوشنودی کے دلدل میں اس قدر دھنس چکی ہے وہ قومی مفاد کے بارے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی
یواین آئی

ادھم سنگھ نگر؍؍ہندوستان کو دنیاکی تیسری بڑی اقتصادی طاقت بنانے کے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ دیو بھومی کا آشیرواد ان کی سب سے بڑی دولت ہے اور وہ یہاں کے ہر گاؤں سے ملنے والی محبت اور آشیرواد کے لیے بہت شکر گزار ہیں ۔مسٹر مودی اتراکھنڈ میں 19 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے کے پیش نظر اپنی پہلی عوامی میٹنگ کے لیے یہاں پہنچے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا، ’’ایسا لگتا ہے کہ یہ انتخابی جلسہ نہیں ہے، بلکہ جیت کا جلسہ ہے ۔ یہ جلسہ ایک ایسے علاقے میں ہو رہا ہے جسے منی انڈیا کہا جاتا ہے۔ جب بھی میں اتراکھنڈ کی مقدس سرزمین پر آتا ہوں تو بہت خوش قسمت محسوس کرتا ہوں، یہی وجہ ہے کہ میرے دل کی گہرائیوں سے ایک بات نکلتی ہے کہ دیو بھومی کا دھیان کرنے سیہی میں خودکو خوش نصیب محسوس کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا’’بی جے پی کو دیو بھومی اتراکھنڈ سے جو پیار اور لگاؤ ہے وہ سب کو معلوم ہے۔ ہمیں اتراکھنڈ کی ترقی کرنی ہے، اسے سب سے آگے لے جانا ہے اور اس کے لیے مرکز کی بی جے پی حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ نے گزشتہ 10 سال میں اتنی ترقی کی ہے جتنی آزادی کے 65 سالوں میں بھی نہیں ہوئی تھی۔ آج اتراکھنڈ کو ہر طرح کے رابطے سے جوڑا جا رہا ہے۔ اتراکھنڈ میں بی جے پی نے 12 لاکھ گھروں کو پانی کے کنکشن فراہم کیے ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ یہاں کی پانچ لاکھ خواتین کو مفت اجولا گیس کنکشن دیے گئے ہیں۔ سوامتوا یوجناکے تحت تین لاکھ افراد کو زمین کے کاغذات دئیے گئے ہیں۔ بی جے پی نے اتراکھنڈ کے کسانوں کے کھاتوں میں 2200 کروڑ روپے کی رقم براہ راست حوالے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنا کام کیسے ہو جاتا ہے؟ جب نیت ٹھیک ہو تو ایسے ہی کام ہوتے ہیں۔ اس لیے میں کہتا ہوں کہ اگر نیت ٹھیک ہو تو نتائج بھی ٹھیک ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی نے ہندوستان کو تیسری بڑی اقتصادی طاقت بنانے کی گارنٹی دی ہے۔ تیسرا، معاشی مضبوطی کا مطلب ہے کہ نوکریاں بڑھیں گی، گاؤں اور شہروں میں سہولتیں بڑھیں گی اور میرے اتراکھنڈ کو بھی اس سے بہت فائدہ ہوگا۔مودی کی گارنٹی کا مطلب ہے گارنٹی پوری ہونے کی گارنٹی۔ یاد رکھیں، میں نے آپ کو بتایا تھا کہ یہاں ایمس کا سیٹلائٹ سینٹر بنایا جائے گا، میں نے یہ گارنٹی پوری کر کے دکھائی ہے۔وزیر اعظم نے کہا، ‘بابا کیدار کے آشیرواد سے میرے منہ سے یہ نکلا کہ یہ دہائی اتراکھنڈ کی ہونے والی ہے۔ کمل کے نشان پر آپ کا ایک ووٹ اس عزم کو مضبوط کرے گا۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ بجلی 24 گھنٹے دستیاب ہونی چاہیے اور بجلی سے پیسے کمانے کے ساتھ بجلی کا بل بھی صفر ہونا چاہیے۔ اس کے لیے پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی اسکیم شروع کی گئی ہے۔ اس کے تحت حکومت گھر پر سولر پینل لگانے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 سال میں کیا گیا یہ کام صرف ٹریلر ہے، ہمیں ابھی ملک کو بہت آگے لے جانا ہے، تب تک ہمیں تھکنا نہیں چاہیے۔ ہمیں اتراکھنڈ کو بھی بہت آگے لے جانا ہے۔
کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جب بی جے پی سی اے اے کے تحت ماں بھارتی پر یقین رکھنے والوں کو پناہ دیتی ہے تو کانگریس اس کی بھی مخالفت کرتی ہے۔ اتراکھنڈ کے لوگ یہ نہیں بھول سکتے کہ کانگریس نے آنجہانی بپن راوت جی کی توہین کی تھی۔ کانگریس خوشنودی کے دلدل میں اس قدر دھنس چکی ہے کہ وہ قومی مفاد کے بارے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ یہ سر زمین گرو نانک دیو جی، گرو گوبند سنگھ جی اور سنت گرو رام رائے جی سے ہے۔ کانگریس نے ملک کو اس طرح تقسیم کیا کہ ہم سے بہت سے مذہبی مقامات چھین لیے گئے۔
اپنی تقریباً بیس منٹ کی تقریر میں وزیراعظم نے کہا، ‘‘میں کسی کو غریب اور متوسط طبقے کے حقوق چھیننے نہیں دوں گا، یہ مودی کی گارنٹی ہے۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ مودی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اتراکھنڈ کی تمام سیٹوں پر بی جے پی کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دلائیں۔ انہوں نے نینی تال سے اجے بھٹ، الموڑہ سے اجے ٹمٹا، گڑھوال سے انل بلونی، ٹہری سے مالا راج شاہ اور ہریدوار سے ترویندر سنگھ راوت کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔وزیر اعظم سے پہلے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، مقامی امیدوار مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ، پارٹی کے ریاستی صدر مہندر بھٹ، ریاستی انچارج دشینت گوتم، مقامی ایم ایل اے شیو اروڑہ اور کابینہ وزیر سوربھ بہوگنا نے بھی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ پروگرام کی نظامت کابینی وزیر ریکھا آریہ نے کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا