ہندوستان کوجھٹکا، خاتون ریسلر ونیش نااہل قرار

0
0

کروڑوںہندوستانیوں کی دِل ٹوٹ گئے؛سیاسی حلقوں میں مایوسی، غصہ
لازوال ڈیسک

پیرس/نئی دہلی؍؍پیرس اولمپک میں بدھ کو خواتین کے 50 کلوگرام مقابلے میں ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے سرکاری بیان میں کہا گیا کہ آج صبح ونیش کا وزن 100 گرام زیادہ پایا گیا اور ضوابط کے مطابق انہیں نااہل قرار دے دیا گیا ہے ۔ذرائع نے کہا کہ ٹیم اس وقت مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گی ہندوستانی ٹیم آپ سے درخواست کرتی ہے کہ ونیش کی رازداری کا احترام کریں قابل ذکر ہے کہ منگل کو ونیش پھوگاٹ نے لگاتار تین میچ جیت کر خواتین کے 50 کلوگرام مقابلے کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’ونیش، آپ چیمپئنز میں چیمپئن ہیں! آپ ہندوستان کا فخر ہیں اور ہر ہندوستانی کے لیے تحریک۔ آج کا صدمہ دردناک ہے۔ کاش الفاظ اس مایوسی کے احساس کا اظہار کر سکتے جو میں محسوس کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ، میں جانتا ہوں کہ آپ لڑنے کے جذبے کی علامت ہیں۔ چیلنجز کا مقابلہ دلیرانہ انداز میں کرنا آپ کی ہمیشہ فطرت رہی ہے۔ مضبوط ہوکر واپس آیئے! ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔‘‘
وہیں خاتون ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپکس میں نااہل قرار دیئے جانے پر ملک کے سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سمیت مختلف سیاست دانوں نے اس پیش رفت کو تکلیف دہ قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پھوگاٹ کے ساتھ انصاف ہو گا مسٹر مودی نے کہا، "آج کا جھٹکا تکلیف دہ ہے۔ کاش الفاظ اس مایوسی کے احساس کو ظاہر کر سکتے جس کا میں تجربہ کر رہا ہوں۔” انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پھوگاٹ پیرس سے مضبوطی سے واپس آئیں گی اور پورا ملک ان کے ساتھ ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا، ’’یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ عالمی چمپئن پہلوانوں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہندوستان کی شان ونیش پھوگاٹ جو کہ ، کو تکنیکی بنیادوں پر نااہل قرار دیا گیا۔ ہمیں پوری امید ہے کہ ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن اس فیصلے کو سختی سے چیلنج کرے گی اور ملک کی بیٹی کو انصاف دلائے گی‘‘۔
کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا، ’’حکومت کو ہمارے چیمپئن کے لئے کوشش کرنی چاہئے اور انصاف فراہم کرنے کی تمام کوششیں کرنی چاہئیں۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں ونیش پھوگاٹ اور ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ کی ہمت ہمیشہ متاثر کن رہتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ مزید مضبوط عزم کے ساتھ رنگ میں واپسی کریں گی‘‘۔
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امیت شاہ نے ایکس’ پر کہا، ’’ونیش پھوگاٹ کی اولمپکس میں شکست نے یقینی طور پر کروڑوں ہندوستانیوں کی امیدوں کو توڑ دیا ہے۔ ان کا کھیل کیریئر شاندار ہے، جو عالمی چیمپئن کو شکست دینے کی شان سے چمک رہا ہے۔‘‘ ‘‘بدقسمتی سے (پیرس میں آج کا واقعہ) ان کے شاندار کیریئر کا صرف ایک استثنا ہے، جس سے مجھے یقین ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح ایک فاتح کے طور پر واپسی کریں گی، ہماری نیک تمنائیں اور حمایت ہمیشہ ان کے ساتھ ہے‘‘۔
مرکزی پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پھوگاٹ کو ہندوستان کی امید کی کرن اور ملک کا فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کے صدمے کو ہضم کرنا مشکل ہے لیکن یہ ایسے لمحات میں ہی آپ کی اصل طاقت چمکتی ہے۔ آپ کا لڑنے کا جذبہ آپ کی سب سے بڑی طاقت رہا ہے۔مسٹر رجیجو نے ‘ایکس’ پر پوسٹ میں لکھا، "ونیش، ہمیں آپ پر پورا بھروسہ ہے اور پورا ہندوستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے اور آپ کے ہر قدم پر آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔”
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رندیپ سنگھ سرجے والا نے پھوگاٹ کی نااہلی کو کھیلوں کی تاریخ میں ایک ’سیاہ دن‘قرار دیتے ہوئے کہا، ’’یہ ایک بہت بڑی نفرت انگیز سازش ہے۔‘‘ انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں پہلوانوں کی گزشتہ سال کی تحریک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر برج بھوشن سنگا، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ، مودی حکومت پر تبصرہ اور سوال کیا ہے، کون ہے جس سے پھوگاٹ کی جیت ہضم نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ سازش کا چکرویوہ ضرور ٹوٹے گا! چہرے ضرور بے نقاب ہوں گے۔
پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان ہریانہ میں پھوگاٹ کے گھر گئے اور وہاں ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا،’’امید ٹوٹ گئی… حوصلہ برقرار ہے۔‘‘مسٹر مان نے کہا کہ اس بات پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کس سے کہاں غلطی ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ پورا ملک پھوگاٹ کے ساتھ ہے۔جنتا دل (یو) لیڈر کے سی تیاگی نے بھی پھوگاٹ کے معاملے کو سازش قرار دیا ہے۔
ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) نے ایک بیان میں کہا، ’’افسوس کے ساتھ ہندوستانی دستے کو ونیش پھوگاٹ کو خواتین کی ریسلنگ 50 کلوگرام زمرے سے نااہل قرار دیے جانے کی خبر شیئر کرنی پڑ رہی ہے۔ ٹیم کی پوری رات کی بہترین کوششوں کے باوجود آج صبح ان کا وزن 50 کلوگرام سے چند گرام زیادہ تھا۔ اس وقت ہندوستانی ٹیم کی طرف سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم آپ سے درخواست کرتی ہے کہ ونیش کی پرائیویسی کا احترام کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا