ہندوستان کا 2036 میں اولمپکس کے انعقاد کا خواب: مودی نئی دہلی، 15 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اولمپک کھیلوں میں تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے پاس عالمی مقابلوں کے انعقاد کی وافر صلاحیت ہے اور ملک اولمپک کھیلوں کے انعقاد کے لئے اس جوش و جذبے سے بھرا ملک 2036 کے اولمپک کھیلوں کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہے۔ لال قلعہ کی فصیل سے 78 ویں یوم آزادی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ملک کے لیے اولمپکس تمغے لانے والے تمام کھلاڑیوں کو 140 کروڑ عوام کی طرف سے وہ مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اولمپکس میں ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا ’’آنے والے وقت میں، ہندوستان کا ایک بڑا دستہ اب پیرا اولمپکس میں حصہ لینے جائے گا۔ میں اس کے لیے انہیں کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا ’’ہندوستان عالمی تقریبات کو کامیابی سے منعقد کر سکتا ہے۔ ملک نے جی20 کا کامیابی سے انعقاد کر کے یہ ثابت کر دیا ہے۔ ہندوستان نے جی 20 کا انعقاد کیا اور یہ تقریب ملک کے ہر شہر میں ہوئی۔ پوری دنیا میں اس سے بڑا ایونٹ کبھی نہیں ہوا، اس لیے اس نے ثابت کر دیا کہ ہم سب سے بڑے عالمی مقابلوں کا انعقاد کر سکتے ہیں اور ہمارا خواب ہے کہ 2036 میں اولمپکس کھیل ہندوستان میں ہوں، اس کی ہم تیاری کر رہے ہیں۔

0
0

نئی دہلی، 15 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اولمپک کھیلوں میں تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے پاس عالمی مقابلوں کے انعقاد کی وافر صلاحیت ہے اور ملک اولمپک کھیلوں کے انعقاد کے لئے اس جوش و جذبے سے بھرا ملک 2036 کے اولمپک کھیلوں کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہے۔
لال قلعہ کی فصیل سے 78 ویں یوم آزادی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ملک کے لیے اولمپکس تمغے لانے والے تمام کھلاڑیوں کو 140 کروڑ عوام کی طرف سے وہ مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اولمپکس میں ملک کا نام روشن کیا۔
انہوں نے کہا ’’آنے والے وقت میں، ہندوستان کا ایک بڑا دستہ اب پیرا اولمپکس میں حصہ لینے جائے گا۔ میں اس کے لیے انہیں کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا ’’ہندوستان عالمی تقریبات کو کامیابی سے منعقد کر سکتا ہے۔ ملک نے جی20 کا کامیابی سے انعقاد کر کے یہ ثابت کر دیا ہے۔ ہندوستان نے جی 20 کا انعقاد کیا اور یہ تقریب ملک کے ہر شہر میں ہوئی۔ پوری دنیا میں اس سے بڑا ایونٹ کبھی نہیں ہوا، اس لیے اس نے ثابت کر دیا کہ ہم سب سے بڑے عالمی مقابلوں کا انعقاد کر سکتے ہیں اور ہمارا خواب ہے کہ 2036 میں اولمپکس کھیل ہندوستان میں ہوں، اس کی ہم تیاری کر رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا