ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے کشمیر کسی کے باپ کی جاگیر نہیں : رام مادھ

0
0

اننت ناگ؍؍بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا کہ کشمیر کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے بلکہ ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے۔بتادیں کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک انٹریو میں دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو کشمیر کے لئے خسارے کی وجہ قرار دینے کے ردعمل میں کہا کہ اگر انہیں لگتا ہے کہ ان دفعات سے کشمیر کو خسارہ ہے تو وہ کشمیر چھوڑ دیں۔اننت ناگ میں ایک انتخابی جلسے کے حاشیے پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے رام مادھو نے کہا ‘کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے یہ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے جو لوگ کہتے ہیں ہمیں کشمیر چھوڑ کے جانا چاہئے اْن کو لگتا ہے کہ یہ ان کے باپ کی جاگیر ہے یہ ان کی زمین نہیں ہے بلکہ ہندوستان کے کروڑوں لوگوں کی شان ہے’۔انہوں نے دفعہ 370 اور دفعہ 35اے کے بارے میں بی جے پی کے لیڈروں کے بیانات کے حوالے سے کہا’دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے پر بی جے پی کا موقف واضح ہے، اس پر جو بھی فیصلہ ہوگا وہ پارلیمنٹ کے اندر ہی ہوگا، ا?ج کے چناؤ میں ہم صرف ترقی کے معاملات سیاست کررہے ہیں’۔مادھو نے کہا کہ سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر سیول ٹریفک کی نقل وحمل پر عائد ہفتے میں دو روزہ پابندی عارضی ہے اور ریاستی سرکار کا یہ اقدام عبوری ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں اسمبلی چناؤ ہوں گے اور بہت جلد ریاست میں لوگوں کی منتخب سرکار واپس آئے گی۔واجپائی کے معروف فارمولہ کشمیریت، جمہوریت اور انسانیت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رام مادھو نے کہا ‘واجپائی لائن کشمیریت، جمہوریت اور انسانیت ہم سب کی لائن ہے، ہم سب اسی لائن پر چل رہے ہیں اور ہم ترقی کے معاملے پر سیاست کررہے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے لئے امن ضروری ہے اور بغیر ترقی امن ممکن نہیں ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا