ہندوستان پھولوں کے گلدستے کی طرح ہے:راہل گاندھی

0
172
WAYANAD, APR 15 (UNI):- Congress leader Rahul Gandhi greeting supporters during a roadshow in Wayanad in Kerala on Monday.UNI PHOTO-47U

کہابی جے پی کے ایک ملک، ایک شخص اور ایک زبان کے سیاسی تھیم کو ملک میں نافذ نہیں کیا جا سکتا
یواین آئی

وایناڈ؍؍کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کیرالہ کے وایناڈ پارلیمانی حلقے میں اپنی دو روزہ انتخابی مہم کے پہلے دن پیر کو کئی ریلیوں اور جلسہ عام سے خطاب کیا۔مسٹر گاندھی تقریباً دس بجے میسور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نیلگیرس آرٹس اینڈ سائنس کالج گراؤنڈ پہنچے اور ایک ریلی نکالی۔ اس دوران کئی لوگ کانگریس لیڈر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سڑک کے کنارے جمع ہوگئے۔ دریں اثنا، مسٹر گاندھی نے سلطان باتھری، منانتھوادی، ویلا منڈا اور پلپلی میں ریلیوں کے دوران عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔
اس سے قبل مسٹر گاندھی اپنی بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ 3 اپریل کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے آئے تھے۔ انہوں نے تھلور میں انتخابی مہم کا آغاز کیا اور باغوں میں کام کرنے والے مزدوروں اور نیلگیرس کالج کے طلباء سے ملاقات کی۔سلطان باتھری میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ ملک میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور کانگریس کے نظریات کے درمیان لڑائی چل رہی ہے۔ اگرچہ ملک برطانوی استعمار سے آزاد ہو گیا، لیکن یہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نظریے کے تحت نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس عام لوگوں کے ساتھ ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے ایک ملک، ایک شخص اور ایک زبان کے سیاسی تھیم کو ملک میں نافذ نہیں کیا جا سکتا ہے اور یہ ملک کے عوام کی توہین ہے۔مسٹر راہل گاندھی نے کہاکہ "ہندوستان پھولوں کے گلدستے کی طرح ہے اور ہر پھول کا احترام کیا جانا چاہئے، کیونکہ وہ پورے گلدستے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔ زبان ایسی چیز نہیں ہے جو اوپر سے مسلط ہو، بلکہ وہ زبان ہے جو لوگوں کے دلوں سے نکلتی ہے۔”
مسٹر گاندھی نے کہاکہ "ملیالیوں کو یہ بتانا کہ ملیالم ہندی سے کمتر ہے، یہ ملیالی اور ملیالم کی توہین کے مترادف ہے۔ وایناڈ میرا خاندان ہے اور آپ میرے خاندان کے رکن ہیں۔ ایک خاندان میں بھائی بہن کی سیاست مختلف ہو سکتی ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان میں ایک دوسرے کے لیے محبت یا احترام نہیں ہے۔ سیاست کا آغاز دوسرے انسانوں کے احترام سے ہوتا ہے۔انہوں نے وایناڈ کے لوگوں کو یقین دلایا کہ بنیادی ضروریات سے متعلق تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا