عجمان، 10 اکتوبر (یو این آئی) انڈین ڈیف کرکٹ ٹیم نے وریندر سنگھ (50 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کوفائنل میں شکست دے کر ڈی آئی سی سی ٹی 20 چیمپئنز ٹرافی 2022 جیت لی ہے۔
اتوار کو یہاں کھیلے گئے فائنل میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 101 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ کپتان وریندر نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، ان کا ساتھ دیتے ہوئے اندرجیت یادیو نے 40 رنوں کی اننگ کھیلی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے آر ڈو پلیسس نے 23 رنوں کی جدوجہد سے پراننگ کھیلی تاہم انہیں کسی کا ساتھ نہیں ملا اور پروٹیز 101 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔
روما بلوانی، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)، انڈین ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی سی اے) نے کہا، "یہ ایک بہت ہی خاص ٹورنامنٹ تھا، کیونکہ ٹیم آئی ڈی سی اے ہندوستان میں 2018 میں منعقدہ آخری ٹورنامنٹ کے بعد اپنا پہلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ کھیل رہی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں کپتان اور کوچ ایم پی سنگھ اور دیو دت کی مدد کی ضرورت تھی۔ ٹیم نے تمام راؤنڈ رابن مقابلے اور سیمی فائنل جیتنے کے بعد آج فائنل میں فاتح بن کر ابھرنے کے لئے جس عزم کا مظاہرہ کیا ہے قابل تعریف ہے۔ انڈین ڈیف کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد۔”