ہندوستان نے پنوں کے قتل کی سازش سے متعلق خبر کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا

0
92

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ہندوستان نے امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ میں شائع خالصتانی دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی سازش سے متعلق خبر کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا، ’’امریکی اخبار میں شائع ہونے والی متعلقہ رپورٹ ایک سنگین معاملے پر نامناسب اور بے بنیاد الزامات عائد کرتی ہے ۔
ترجمان نے کہا، "منظم مجرموں، دہشت گردوں اور دیگر لوگوں کے نیٹ ورک پرامریکی حکومت کی طرف سے شیئر کئے گئے سیکورٹی خدشات کو دیکھنے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی جانچ جاری ہے۔ اس پر قیاس آرائیاں اور غیر ذمہ دارانہ تبصرے مددگار نہیں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا