’ ہندوستان میں نظم و نسق عامہ اور ترقی کی حرکیات‘

0
0

مانو میں قومی سمینار
حیدرآباد، //مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کا شعبہ نظم و نسق عامہ 6 اور 7 فروری، 2024 کو ”ہندوستان میں نظم و نسق عامہ اور ترقی کی حرکیات“کے موضوع پر ایک دو روزہ قومی سمینار کا منعقد کر رہا ہے۔ اس سمینار میں آزادی کے بعد سے ہندوستان کی ترقی اور مستقبل میں ’وکست بھارت‘ کی منزل تک پہنچنے میں درپیش چیالنجس پر غور کیا جائے گا۔ معروف ماہر تعلیم پروفیسر رومکی باسو، سابق پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گی۔ سمینار میں ملک کے دیگر نامور ماہرین، پریکٹیشنرز، بیورو کریٹس، ماہرینِ تعلیم اور ریسرچ اسکالرز بھی شرکت کریں گے۔ سمینار میں شرکت کے لیے مقالوں کی تلخیص جمع کرنے کی آخری تاریخ 21 جنوری 2024 ہے۔ مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر احمد رضا سے 9873770067 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا