بینکاک ،4 نومبر ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان پانچ کروڑ روپے کا ایک فنڈ قائم کرے گا، جس کا استعمال ہندوستان -جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) یونیورسٹی نیٹ ورک کے تحت فیکلٹیز کے ساتھ ساتھ طالب علموں کے درمیان خیالات کے تبادلے کو فروغ دینے کے لئے کیا جائے گا ۔ آسیان- ہندوستان چوٹی کانفرنس کے شریک چیئرمین مسٹر مودی نے اتوار کو کہا’’ فیزیکل اور ڈیجیٹل مواصلات فارمولے کے لئے ایک ارب ڈالر کی ہندوستانی لائن آف کریڈٹ مفید ہوگی ۔ ہمارا ارادہ مطالعہ، تحقیق، سیاحت، کاروبار اور لوگوں کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دیناہے ۔وزارت خارجہ میں مشرقی ممالک کے معاملات کی سیکریٹری وجے ٹھاکر سنگھ نے بتایا کہ اس کے علاوہ زراعت یونیورسٹیوں میں تقریبا 50 اسکالرشپ دی گئی ہے ۔انہوں نے ایک ارب ڈالر کے کنیکٹوٹی فنڈ کے استعمال کے سلسلے میں ایک سوال پر کہا’’جہاں تک ایک ارب ڈالر کی رقومات کا سوال ہے، تو یہ ایک منصوبہ ہے ۔لاؤس حکومت نے سڑک کی تعمیر کے لئے ہم سے ایک ارب ڈالر کی رقومات کے لئے رابطہ کیا ہے ۔ چونکہ یہ رقومات کنیکٹوٹی منصوبے کے لئے ہے‘‘۔