آسیان ممالک نے ہندوستان کے موقف کی تعریف کی

0
39

بینکاک، 4 نومبر ( یواین آئی) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں چل رہی آسیان چوٹی کانفرنس میں آسیان ملک کے لیڈروں نے خطہ میں امن اور استحکام میں ہندوستان کے تعاون کی تعریف کی ہے ۔ خارجہ سیکریٹری وجے ٹھاکر سنگھ نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آسیان ممالک کے لیڈروں نے ہندوستان کو پرانا دوست اور متحرک شراکتدار بتایا ہے اور خطہ میں امن اور استحکام میں ہندوستان کےتعاون کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا’’آرسی ای پی پر سوالات کے لئے پیر تک انتظار کرنا پڑے گا لیکن ہندوستان -آسیان آزاد تجارتی معاہدے کا جائزہ لینے کے حوالے سے ممالک کے ساتھ گفت و شنید ہوئی ہے‘‘۔محترمہ سنگھ نے کہا کہ آسیان چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور آسیان ممالک کے لیڈروں نے دہشت گردی اور جنوبی چین سمندر سے منسلک مسائل پر تبادلہ خیال ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے دہشت گردی کو خطرہ بتایا ہے ۔ آسیان ممالک کے لیڈروں نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے مل کر کام کریں گے

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا