ہندوستانی فوج کے فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری

0
0

کالاکوٹ، راجوری میں مسلح افواج میں شمولیت پر تحریکی لیکچرکا انعقاد
لازوال ڈیسک
راجوریہندوستانی فوج نے راجوری ضلع کے چکل سالٹا کے گاری ہائی اسکول میں یوم آزادی کی تقریبات کے حصے کے طور پر ایک تحریکی لیکچر کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد نوجوان طلباءکو معاشرے میں فعال شراکت دار بننے کی ترغیب دینا اور بااختیار بنانا تھا۔وہیں آرمی حکام کی طرف سے دیا گیا لیکچر، تعلیم، قیادت اور قوم کی تعمیر کی اہمیت پر مرکوز تھا۔ ا س موقع پرطلباءکی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ مقصد کا احساس پیدا کریں، اپنے اہداف کے لیے کام کریں اور اپنی تمام کوششوں میں بہترین کارکردگی کے لیے کوشش کریں۔
اس تقریب میں سکول کے طلبائ، اساتذہ اور سکول کے سٹاف ممبران نے شرکت کی۔ ہندوستانی فوج کے اقدام کو اسکول کے حکام اور طلباءنے بڑے پیمانے پر سراہا، جنہوں نے لیکچر کو معلوماتی، دلکش اور حوصلہ افزا پایا۔ فوج کی یہ انتھک کوشش نوجوان ذہنوں کے خیالات کو آگے بڑھانے کے لیے قوم کی ترقی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے، ان کے اور قوم کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا