بتسیالہ، ریاسی میں گجر اور بکروالوں کے لیے میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کا انعقاد
لازوال ڈیسک
ریاسیبٹسیالہ کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں اور ان کے مویشیوں کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ، ہندوستانی فوج نے 23 اگست 2024 کو بتسیالہ میں آیوش انٹیگریٹڈ کے ساتھ میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر بھارتی فوج کے طبی عملے کے ساتھ سویلین ڈاکٹرز اور بٹسیالہ کے مقامی شہری صحت کے کارکنان مریضوں کی مدد کے لیے موجود تھے۔وہیں آیوش انٹیگریٹڈ میڈیکل اینڈ ویٹرنری کیمپ کا انعقاد مقامی آبادی اور ان کے مویشیوں کو ایک نارمل اور صحت مند زندگی گزارنے میں مدد کرنے کے لیے کیا گیا تھا، جو کہ علاقے اور موسمی حالات کے پیش نظر مشکل ہے۔
خصوصی سویلین اور ملٹری میڈیکل سٹاف کی طرف سے مریضوں کو مفت ہیلتھ چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔وہیں طبی عملے کے ذریعہ ضروری مشاورت، ویکسینیشن اور ادویات فراہم کی گئیں تاکہ مدعو افراد کو طبی علاج کے فوائد حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ بتسیالہ اور قریبی علاقوں کے 195 شہریوں اور 185 جانوروں کی مجموعی طاقت کے لیے ضروری مشاورت، ویکسینیشن اور ادویات فراہم کی گئیں، جنہوں نے طبی علاج سے فائدہ اٹھایا۔ اس موقع پر بچوں اور مقامی لوگوں میں کھانے پینے کی اشیاءبھی تقسیم کی گئیں۔ اس میڈیکل کیمپ کے دوران بچوں کے لیے حفاظتی ٹیکوں، خاندانی منصوبہ بندی اور صحت کی دیکھ بھال کے بارے میں ایک لیکچر کا بھی اہتمام کیا گیا تاکہ دور دراز کے علاقوں کے لوگوں میں عام بیماریوں سے بچاو ¿ کے اقدامات ،حفظان صحت اور ان کی علامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔
دریں اثناءفوج کے اس اقدام اور کوشش کو عوام نے بے حد سراہا ہے۔وہیں ہندوستانی فوج کی طرف سے دور دراز علاقوں میں رہنے والی آبادی تک پہنچنے کی یہ کوشش، جہاں سول انتظامیہ کی رسائی محدود ہے، جوان اور عوام کے درمیان اعتماد کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گی۔ اس تقریب نے ہندوستانی فوج اور اس خطے کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کیا۔ اس نے قوم کی خدمت کے تئیں ہندوستانی فوج کے عزم کو ظاہر کیا۔