ہندوستانی فوج کی وائٹ نائٹ کور نے 76 واں ’نوشہرہ ڈے‘ منایا

0
0

وائٹ نائٹ کور کی طرف سے نوشہرہ ڈے پرای ایس ایم اور سول کمیونٹی آؤٹ ریچ کا اہتمام کیا گیا
لازوال ڈیسک
نوشہرہ؍؍ہندوستانی فوج، وائٹ نائٹ کور نے منگل کو 76 واں ‘نوشہرہ ڈے’ منایا جس میں نوشہرہ کی جنگ میں پی وی سی این کے جادوناتھ سنگھ کی قربانی کی یاد منائی گئی۔ جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں 1947-48 کی ہند پاک جنگ میں یہ سب سے شدید جنگ تھی۔ نوشہرہ کی جنگ انوکھی تھی جہاں کے باشندوں نے مادر وطن کو بچانے کے لیے اپنی جان و مال کی پرواہ کیے بغیر فوج کے ساتھ مل کرلڑائی لڑی ۔وہیں مقامی لوگوں کے تعاون کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر، یہ تقریب رہائشیوں، ای ایس ایم اور سول انتظامیہ کے حکام کے ساتھ منائی گئی۔
اس موقع پرلیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا، اے وی ایس ایم، ایس ایم، جی او سی 16 کور، میجر جنرل گورو رشی، ایس سی، ایس ایم، جی او سی 25 انفینٹری ڈویژن، سول اور فوجی حکام نے خدمت میں اعلیٰ قربانی دینے والے پی وی سی این کے جادوناتھ سنگھ کی یاد میں ویر بھومی پر پھول چڑھائے۔ تاہم تقریب کے بعد نوشہرہ کے سکولوں کی جانب سے ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا۔ وہیںجی او سی وائٹ نائٹ کور نے سکول کے بچوں اور اساتذہ کو ان کے جوش و خروش اور فعال شرکت پر انعامات سے نوازا۔
اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جی او سی نے نوشہرہ کی بہادر آبادی کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بھارتی فوج کے شانہ بشانہ جنگ لڑی۔ انہوں نے خطہ میں قیام امن کے لیے گرجر بکروال برادری کے تعاون کا بھی اعتراف کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ہندوستانی فوج ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا