اختتام پر ٹیسٹ میں دو فاتحین کو سلائی مشینوں سے نوازا گیا
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍آپریشن سدھ بھاوناکے تحت، ہندوستانی فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مرہوٹ، موہڑہ بچھائی کی خواتین کے لیے سلائی اور ٹیلرنگ کورس کا کامیابی سے اختتام کیا۔ اس اقدام کا مقصد رہائشی خواتین کو قابل قدر مہارتیں فراہم کرکے اور خود کفالت کو فروغ دینا ہے۔ اس اقدام نے نہ صرف ہنر مندی کی نشوونما کے لیے ایک راستہ فراہم کیا بلکہ خواتین کے درمیان دوستی اور برادری کے احساس کو بھی فروغ دیا۔ تاہم ایک فائنل ٹیسٹ لیا گیا، اور پہلے دو جیتنے والوں کو سلائی مشینوں سے نوازا گیا۔ اس اقدام کا مقصد خطے میں خواتین کے معاشی امکانات کو بڑھانا، خود روزگار کو فروغ دینا اور کمیونٹی کی مجموعی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔دریں اثناء اختتامی تقریب میں کل 25 خواتین اور 10 فیملی ممبرز شامل تھے۔