انجینئر رشی کلم نے حکومت سے کھیلوں کے فروغ کی طرف توجہ دینے کا مطالبہ کیا

0
61

کہاجموں ضلع میں ایک ہاکی اسٹیڈیم کا مطلب یہ نہیں ہے کہ محکمہ کھیل نے اپنا کردار ادا کیا ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ کھیلوں کے فروغ کی طرف حکومت کی توجہ طلب کرتے ہوئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان اور قومی سکریٹری یوتھ انجینئر رشی کلم نے ہاکو اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے بعد انتظامیہ سے اپیل کی کہ نوجوانوں کو مرکزی دھارے کی طرف راغب کرنے کے لیے ضلعی سطح پر بنیادی ڈھانچے میں بہتری لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں نے ہمیشہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور حکومت کو جموں و کشمیر میں بھی ایسا ہی کرنے کی ضرورت ہے۔رشی نے کہاکہ سپورٹس مین شپ کے فروغ پر حکومت کی مکمل خاموشی ہے اور فیصلے صرف فائلوں اور دفتری میٹنگوں تک محدود ہیں۔ رشی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہاکی کے کھلاڑیوں کے لیے ناقص انفراسٹرکچر ہے اور نہ ہی مناسب دیکھ بھال کے لیے کھیل کے میدان ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں ضلع میں ایک ہاکی اسٹیڈیم کا مطلب یہ نہیں ہے کہ محکمہ کھیل نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا