عوام اور فوج کے درمیان اعتماد سازی اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا
لازوال ڈیسک
پونچھ ؍؍ ہندوستانی فوج نے پونچھ میںایک ایمٹی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ مذکورہ میٹنگ کا اہتمام گاؤں کلالی کے سرپنچ، پنچ، نمبردار، چوکیدار اور دیگر رہائشیوں کے ساتھ کیا گیا تھا۔ اس میٹنگ کا مقصد مختلف مقامی رہنماؤں اور دیہاتیوں کو ہندوستانی فوج کے ساتھ قومی کاز کے تئیں یکجہتی کے جذبے کے ساتھ شامل کرنا تھا۔اس موقع پر عوام اور فوج کے درمیان اعتماد سازی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقہ مکینوں کو علاقے کی موجودہ سیکورٹی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وہیںحاضرین کو اگنیپتھ اسکیم کے تحت سال 2024-25 کی بھرتی کے لیے اگنیپتھ اسکیم کے لیے اگنیویر انٹیک کے لیے سلیکشن ٹیسٹ کے لیے درخواستوں کے بارے میں بھی بتایا گیا اور مستقبل میں ہندوستانی فوج کے ذریعے منعقد کیے جانے والے سدھ بھاونا کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ آبادی اس سے مستفید ہو سکے۔ وہیںہندوستانی فوج نے ان کی عمومی خیریت بھی دریافت کی اور مزید کارروائیوں کے لیے ان کی شکایات کا نوٹس لیا۔