ہندوستانی ریلوے براہ راست اور بالواسطہ طور پر لوگوں کو روزگار فراہم کرنے میں سب سے آگے

0
0

پچھلے 09 سالوں میں ہندوستانی ریلوے کے ذریعہ 40 لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی گئیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ہندوستانی ریلوے براہ راست اور بالواسطہ طور پر لوگوں کو روزگار فراہم کرنے میں سب سے آگے جہاں پچھلے 09 سالوں میں ہندوستانی ریلوے کے ذریعہ 40 لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی گئیں۔واضح رہے ہندوستانی ریلوے کا برائے راست اور بالواسطہ کردار بھی قابل ذکر ہے کیونکہ نیو انڈیا کی اقتصادی حالت دن بہ دن مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔ ہندوستانی ریلوے روزگار پیدا کرنے میں براہ راست اور بالواسطہ تعاون کرنے والا ادارہ ہے، اس نے پچھلے 09 سالوں میں 40 لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی ہیں۔دریں اثناء روزگار کو فروغ دینے کے لیے 22 اکتوبر 2022 کو ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے روزگار میلے کا آغاز کیا تھا، جس کے تحت ہندوستانی ریلوے کی جانب سے بھی لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔اس سال 28 اکتوبر 2023 کو منعقدہ روزگار میلے میں 51,000 سے زیادہ امیدواروں کو تقرری کے خطوط دیے گئے، جس میں ہندوستانی ریلوے کی طرف سے تقریباً 14 ہزار ملازمتیں پیدا کی گئیں۔ روزگار میلے کی مدد سے پچھلے ایک سال میں تقریباً 1.5 لاکھ لوگوں کو ریلوے نے روزگار دیا ہے۔جب کہ 2004 سے 2014 تک 4 لاکھ 11 ہزار 224 افراد کو روزگار دیا گیا، 2014 سے 2023 تک گزشتہ 9 سالوں میں 4 لاکھ 99 ہزار افراد کو روزگار دیا گیا۔ جہاں 2004 سے 2014 کے عرصے میں ہر سال 41 ہزار ملازمتیں فراہم کی گئیں، وہیں 2014 سے 2023 کے عرصے میں ہر سال 50 ہزار سے زائد نوکریاں فراہم کی گئیں۔دریںا ثناء نئے ٹریک کی تعمیر سے گزشتہ چند سالوں میں بالواسطہ طور پر 33 ہزار افرادی قوت کیلئے روزگار بھی پیدا ہوا ہے جس سے تقریباً 5 لاکھ افراد کو براہ راست روزگار ملا ہے۔وہیںغریب کلیان روزگار ابھیان کے تحت، ہندوستانی ریلوے نے چھ ریاستوں جیسے بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، راجستھان اور اتر پردیش میں 18 ستمبر 2020 تک 9 لاکھ 79 ہزار 557 یومیہ اجرت والے روزگار فراہم کیے ہیں۔گزشتہ سال ریلوے کی جانب سے دنیا کا سب سے بڑا آن لائن امتحان لیا گیا تھا جس میں 1.11 کروڑ سے زیادہ امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی تھی۔ یہ امتحان ریلوے کی جانب سے شفاف طریقے سے کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ کورونا کی وبا کے باوجود یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریلوے نے ایسے امتحانات کروا کر روزگار فراہم کیا ہے۔وہیںروزگار پیدا کرنے کے لیے، ہندوستانی ریلوے نے ملک بھر میں اپنے 1309 اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش اور مسافروں کی جامع ضروریات کو پورا کرنے اور انہیں جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے امرت بھارت اسٹیشن اسکیم بھی شروع کی ہے، جس کے ابتدائی مرحلے میں 508 اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ان اسٹیشنز کی ری ڈیولپمنٹ ہو گی جس کے ذریعے براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا