لازوال ڈیسک
جموں؍؍: پونچھ سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی دیویانگ کرکٹ ٹیم کے کپتان سید شاہ عزیز نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ ان کے ساتھ دیویانگ کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا کی سی ای او محترمہ غزل خان بھی تھیں۔وہیںلیفٹیننٹ گورنر نے قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے میدانوں میں شاندار کامیابیوں پر سید شاہ عزیز کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس سال فروری کے مہینے میں جموں میں ہونے والی آئندہ ہندوستان بمقابلہ سری لنکا بین الاقوامی وہیل چیئر کرکٹ سیریز کے لئے ایک پروموشنل ویڈیو بھی جاری کیا۔