ہندوستانیوں کے حقوق کو پامال ہونے سے بچایا جائے:کرانتی دل

0
0

نمائندہ لازوال

جموں//کرانتی دل کے ریاستی صدر پریتم شرما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیرسے دفعہ35اے کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کو ہندوستان کے ساتھ مکمل جوڑ دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری لیڈران اس دفعہ پر عوام میں مختلف رویہ پیش کر رہے ہیں اور مذکورہ دفعہ ہندوستانی شہریوں کے حقوق کی پامالی کرتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں خطہ کی سیاسی اور غیر سیاسی تنظیموں کو یکجا ہو کر ریاست کے تینوں خطوں میں عوام کو دفعہ35اے کے نقصانات پر بیداری لانی چاہئے ۔اس موقع پر وجے کمار،راج روپ سنگھ،ٹھاکر کرنیل چند،اکھیل گنڈوترا،تارون گپتا،راجن گپتا،پنڈت روی شرما،امیت مینیا،رنکو شرما و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا