ہندواڑہ میں بھیانک حادثہ ، دو سگی بہنیں جاں بحق

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍ہندواڑہ میں نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو سگی بہنوں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ ایک شخص شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز ہندواڑہ کے کاشتواری علاقے میں ایک گاڑی زیر نمبر JK01AH-0143ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر لڑھک گئی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور گاڑی میں سوار تین افرادکو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دو بہنوں کو مردہ قرار دیا۔مہلوکین کی شناخت صبا شفیع ، آلیزہ شفیع دختران محمد شفیع ساکن پانتھ چوک کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت نور احمد بابا کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا