کٹک، 08 جنوری (یو این آئی ) ویلاسوامي ونیتا (30) اور کپتان سمرتی مندھانا (34) کی شاندار اننگز اور ان کے درمیان پہلے وکٹ کے لئے 58 رن کی ساجھے داری کی بدولت ہندستان بی خاتون ٹیم نے منگل کو اے ٹیم کو 35 رنز سے شکست دے کر خاتون ٹی -20 چیلنجر ٹرافي کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔بی ٹیم نے چار وکٹ پر 139 رن کا مضبوط اسکور بنایا جس کے جواب میں اے ٹیم سات وکٹ پر 104 رن ہی بنا سکی۔ بی ٹیم کے تین میچوں میں یہ دوسری جیت ہے اور اس نے 10 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ اس کا ایک میچ ابھی باقی ہے ۔ اے ٹیم کو تین میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے اکاؤنٹ میں دو پوائنٹس ہیں۔بی ٹیم کی اننگز میں ونیتا نے 29 گیندوں پر 30 رن میں چار چوکے ، مندھانا نے 25 گیندوں پر 34 رن میں چار چوکے اور دو چھکے ، جیمما روڈریگز نے 27 گیندوں پر 20 رن، رچا گھوش نے 17 گیندوں پر 22 رن، پوجا وسترکر نے 13 گیندوں پر ناٹ آوٹ 15 اور شکھا پانڈے نے 10 گیندوں پر ناٹ آوٹ 14 رن بنائے ۔ پوجا اور شکھا نے ایک ایک چھکا لگایا۔ اے ٹیم کے لئے سنیہ رانا نے 26 رن پر دو وکٹ لئے ۔اے ٹیم کی اننگز میں پریا پونیا نے 33 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 34 اور دپتی شرما نے 32 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 33 رن بنائے ۔ بی ٹیم کیلئے انوجا پاٹل نے 19 رن پر دو وکٹ اور سوشری دویہ درشني نے 18 رن پر دو وکٹ لئے ۔یو این آئی