ہندستان اور آسٹریلیا کھیلوں کے میدان میں تعاون کریں گے

0
0

نئی دہلی، // مرکزی کابینہ نے نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت اور آسٹریلیا کے صحت اور عمر رسیدہ نگہداشت محکمہ کے درمیان کھیلوں کے میدان میں تعاون پر مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے۔
یہ معاہدہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیل سائنس، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے میدان میں کھیل، علم اور مہارت کے شعبے میں دو طرفہ تبادلہ پروگرام کو وسعت دینے میں مدد کرے گا۔ دو طرفہ تبادلے کے پروگرام کے تحت کھلاڑیوں، کوچ کی تربیت اور ترقی، کھیلوں کی انتظامیہ اور وفاداری، کھیلوں میں نچلی سطح پر شرکت، کھیلوں کے بڑے ایونٹس اور کھیلوں میں تنوع جیسے اقدامات کے نتیجے میں بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو دوطرفہ تعاون سے باہمی فائدے ملیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا