ہم ہر منصوبے میں قومی اور مقامی ٹیکنالوجی کا حصہ بڑھائیں گے، ترک صدر

0
0

، 29 جنوری// ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ کسی بھی شعبے سے قطع نظر لاگو کیے جانے والے ہر منصوبے میں ملکی اور قومی ٹیکنالوجی کا حصہ بڑھانے پر توجہ دیں گے۔
استنبول ہوائی اڈے میٹرو کی کاغذ خانے۔ گائرت تپے لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا کہ استنبول کی ٹریفک کے بوجھ میں گراوٹ لانے والے مزید ایک منصوبے کو عملی جامہ پہنائے جانے کی ہمیں دلی خوشی ہے۔
جناب ایردوان نے کہا کہ اس لائن کے آغاز کے ساتھ استنبول میں میٹرو نیٹ ورک کی لمبائی 338٫5 کلومیٹر ہو گئی ہے۔
استنبول ہوائی اڈے کی میٹرو لائن کے تمام تر کام کو مقامی انجینئرنگ اور ڈیزائن کی معلومات کے ساتھ انجام دینے پر فخر کرنے پر زور دینے والے صدر نے کہا، "اب سے ہم ہر منصوبے میں مقامی-قومی ٹیکنالوجی کے حصے کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ دفاعی صنعت سمیت ہم ٹیکنالوجی سے متعلقہ تمام معاملات میں ایک مکمل خود مختار ترکیہ کا ہدف حاصل کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا