ہم نے تو ایک ممبر پارلیمنٹ کو گھر میں نظر بند کیا ہے

0
0

کانگریس نے ایمرجنسی کے دوران 33ممبران پارلیمنٹ کو گرفتار کیا تھا ، آپ ہو کیوں بھول جاتے ہیں/مرکزی وزیر مملکت

سرینگر راجیہ سبھا میں ممبران اور امور داخلہ کے وزیر مملکت کے درمیان کشمیر کی صورتحال کو لے کر تو تو میں میں اور تلخ کلامی کے مناظر دیکھنے کوملے۔ ممبران نے نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ کی گرفتاری کو غیر قانونی بتاتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی۔ امور داخلہ کے وزیر مملکت نے کانگریس ارکان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایمرجنسی کے دوران 33ممبران پارلیمنٹ کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق جونہی دس بجے کے قریب راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوئی تو غلام نبی آزاد کی جانب سے کشمیر کی صورتحال کو لے کر جو بل پیش کی گئی تھی اُس پر بحث ہوئی ۔ نمائندے کے مطابق غلام نبی آزاد اور باقی سبھی ممبران نے نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲکی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اُسے رہا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس دوران ممبران پارلیمنٹ اور امور داخلہ کے وزیر مملکت جی کرشن ریڈی کے درمیان توتو میں میں اور تلخ کلامی کے مناظر دیکھنے کوملے۔ امور داخلہ کے وزیر مملکت اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور کہاکہ ہم نے تو ایک ممبر پارلیمنٹ کو گھر میں نظر بند کیا ہے تاہم کانگریس نے ایمرجنسی کے دوران 33ارکانِ پارلیمنٹ کو گرفتار کیا تھا اُس پر اپوزیشن ارکان کی کیا رائے ہے۔ امور داخلہ کے وزیر مملکت کی جانب سے بیان دینے کے ساتھ ہی راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ ہوا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا