ہم نے، رفح پر وسیع پیمانے کے اسرائیلی حملے کی حمایت نہیں کی: امریکہ

0
56

واشنگٹن،// امریکہ کے وائٹ ہاوس قومی سلامتی مشیر برائے اطلاعات عامہ ‘جان کربی’ نے کہا ہے کہ ہم نے، اسرائیل کے رفح پر وسیع برّی حملے کی حمایت نہیں کی”۔
جان کربی نے ٹیلی کانفرنس پریس بریفنگ میں اسرائیل کے رفح پر حملے اور امریکہ کی پوزیشن کا جائزہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ "اسرائیلی فوج نے ہمیں کہا ہے کہ کل، رفح پر کیا گیا حملہ ایک محدود آپریشن ہے۔ تل ابیب نے یہ قدم حماس کی طرف سے غزّہ کے لئے اسلحے کی ترسیل بند کرنے کے لئے اُٹھایا ہے”۔
کربی نے کہا ہے کہ "ہم نے اسرائیل کو آگاہ کر دیا ہے کہ رفح کے بارے میں ہم اپنے موقف پر قائم ہیں اور بارہا کہہ چُکے ہیں کہ ہم، اس قدر گنجان آبادی کے حامل علاقے پر وسیع برّی آپریشن کی حمایت نہیں کرتے۔ اس نوعیت کا برّی آپریشن علاقے میں مقیم 1،5 ملین شہری زندگی کو سخت خطرے میں ڈال دے گا”۔
انہوں نے کہا ہے کہ” امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کل اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے ساتھ ملاقات میں رفح پر حملے کے نتیجے میں متوقع انسانی بحران سے متعلق اندیشے نہایت واضح اور دو ٹوک شکل میں بیان کئے ہیں”۔
تاہم کربی نے، "باوجود یکہ امریکہ حملے کی حمایت نہیں کرتا اسرائیل برّی آپریشن کی تیاریاں کیوں جاری رکھے ہوئے ہے؟” کے جواب میں خاموشی اختیار کئے رکھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا