جہانگیرمیراورنازہوئے متحد،لورن میں طاقت کیاکیامظاہرہ۔
مخلوط حکومت کی شدید تنقید’’
مخلوط حکومت کی شدید تنقیدمخلوط سرکارہرمحاذ پر ناکام: جہانگیر میر حکومت سے تین سال کا حساب لیاجائے گا: بشیر ناز
ظہیرعباس
منڈی؍؍حیران کن اتحادکامظاہرہ کرتے ہوئے کئی برس تک الگ الگ سیاسی سرگرمیاں چلانے والے سینئرکانگریس لیدران جہانگیرحسین میر اور چوہدری بشیر ناز نے آج متحد ہوتے ہوئے سیاسی خیموں میں ہلچل مچادی،اور تحصیل منڈی کے علاقہ لورن میں طاقت کاخوب مظاہرہ کرتے ہوئے جلسہ منعقد کیا۔جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مخلوط سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس سینئر لیڈر و سابقہ ممبر قانون ساز کونسل جہانگیر میر نے کہا کہ مخلوط سرکار ہر محاز پر ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ پی.ڈی پی اور بی جے پی سرکار جب سے ریاست جموں کشمیر میں بنی ہے انہوں نے عوام کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ جب کانگریس کی سرکار تھی.تو مرکزی اور ریاستی سرکار نے غریب لوگوں کے لیے ایم جی نریگا جیسی اسکیمیں رکھیں ہوئی تھیں جس سے غریب لوگ اپنا روز گار کما کر اپنے پریوار کا پیٹ پالتے تھے مگر اس مخلوط سرکار نے غریب عوام کو ریاست سے باہر مزدوری کرنے کے لیے مجبور کر دیا انھوں نے کہاکہ ریاست کا نوجوان پڑھ لکھ کر در در کی ٹھوکریں کھا رھا ہے مگر اس کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے انھوں نے مزید کہا کہ سیاست دانوں کو اس دور میں ایمانداری کی سیاست کرنی چاہیے تاکہ عوام کو فائدہ ہو سکے اجلاس سے کانگریس سینئر لیڈر و وائس سابق چیرمین گوجر بکرول بورڈ بشیرناز نے ممبر اسمبلی پونچھ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہویے کہا انھوں نے اعلی پیر پونچھ میں 2006 ۔2007میں مرحوم دینا ناتھ سے زمین خریدی تھی اس کہ رقم ابھی تک اس خاندان کے افراد کو نہیں دی گئی انھوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات کروائی جائے کہ ممبر اسمبلی نے لوگوں سے نوکری کے لیے پیسے وصولے ہیں جن کے.ثبوت بھی.موجود ہیں انھوں نے کہا کہ مخلوط سرکار نے عوام سے انتخابات کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر گھر میں ایک ایک نوکری دیں گے جس کیلئے آج تک پڑھے لکھے نوجوان منتظر ہیں انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ایم جی نریگا کے تحت کام کیے ہیں انھیں ابھی تک اجرت نہیں دی گئی بشیر ناز نے مزید کہا کہ لورن میں ونڈ تنتریاں رنگڑ سڑک کا کام ہوا تھا جو 2کروڑ کی لاگت سے تیار کی گئی ہے مگر جن لوگوں کی زمین اس سڑک کی زد میں آئیں ہیں انہیں ابھی تک زمینوں کا معاوزہ نھیں دیا گیا ھے انھوں نے اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے کہا ہے کہ ان کا معاوزہ واگزار کیا جائے جلسے سے ریاض ناز محمد،شفیع، شیخ احمد اقبال جٹ، عبدل احد تانترے، ماسٹر خادم نظیر تانترے، حاجی نور حسین، عبدل احد کے علاوہ حاجی محمد صادق اسلم میر نے بھی خطاب کیا۔