یواین آئی
شملہ؍؍ہماچل پردیش میں بنی 20 ادویات کے نمونے فیل ہو گئے ہیں۔ سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے اس ماہ کا ڈرگ الرٹ جاری کیا ہے۔ملک میں دوائیوں کے کل ملاکر 59 نمونے فیل ہوئے ہیں، جن میں سے ہماچل کی دوائیوں کے ناکام نمونوں کی تعداد بھی 20 ہے۔ جن ادویات کے نمونے فیل ہوئے ہیں ان میں الرجی، درد، اینٹی بائیوٹک، دل، بی پی اور شوگر سمیت کئی بیماریوں کی ادویات شامل ہیں۔ ڈپٹی ڈرگ کنٹرول آفیسر منیش کپور نے کہا کہ ان تمام صنعتوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں جن کی دوائیوں کے نمونے فیل ہو گئے ہیں۔
سی ڈی ایس سی او کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق لیگن ہیلتھ کیئر پروانو کے 200 ملی گرام ریفاکسیمین ٹیبلٹ کے بیچ نمبر TX 17329 اور Rifaximin Faxigen 550 کے بیچ نمبر TX 17503، اسٹریک ہیلتھ کیئر بڈی کے بیچ نمبر TX 17503 میں Estriparian انجکشن، 5000 ا?ئی یو پانچ ایم ایل کا بیج نمبر AGI 23077، جے ایم ایم لیبارٹریز کالا امب ڈسٹرکٹ سرمور کا Pardic-SP بیچ نمبر JMT- 2208520، ٹورکے فارماسیوٹیکل پرائیویٹ لمیٹڈ کا Montor-LC کا بیچ نمبر B-18523003، سگما Softmuttical Pharmaceutical & Formacetil-SP کا بیچ نمبر SD7744A، بایوالٹس فارماسٹیکل پرائیویٹ لمیٹڈ کا بیچ نمبر BD 231669H، اوریسن فارما انٹرنیشنل کالا امب ڈسٹرکٹ سرمور کا OP Soproate-200 کا بیچ نمبر 23E-T 990، فارما روٹس ہیلتھ کیئر ٹیپرا باروٹی والا بی ڈی کا کیلشیم کاربونیٹ 500 ایم جی کا بیج نمبر ایم اے آر ایم ٹی۔ 30670 اور پی ٹی۔30665، ایم سی فارماسیوٹیلز پرائیویٹلمیٹڈ پانٹواصاحب سورج پہر کی ایکسفلو اوج کا بیچ نمبر MA RMT-240، سیلز فارماسیوٹیکل بدی کی سلونجک۔20 کا بیچ نمبر 230376، اے این جی لائف سائنس انڈیا لمیٹڈ بی ڈی کی Enalpril Maleate 5 mg کا بیچ نمبر T 013002۔ , مورپن لیباریٹریز پروانو کی ڈیمیپین کی ای کے EK 0571، اورچڈ میڈلائف پرائیویٹ لمیٹڈ بڈی کا ربین۔ 20 کا بیج نمبر ٹی جے 231109، ایسس لائف سائنس پروانو کی ایبراڈہل۔ ایس کف سرپ کا بیج نمبر اے ایل ایل،۔ 1070 اور ایل میلٹ سرپ کا بیج نمبر اے ایل ایل۔ 1038، سائی ٹیک میڈیکیئر پرائیویٹ لمیٹڈ ٹرائی پوڈ 200 کا بیج نمبر سی ٹی۔ 0778 اے، ڈیجیٹل ویزن کالاانب سرمور کی الیمو کا بیج نمبر جی ٹی ڈی 0813 اے اور فوریزن ہیلتھ کیئر لمیٹڈ بڈی کی فلوٹول ٹیبلیٹ کا بیج نمبر ایف ٹی 22741 کے نمونے فیل ہوگئے ہیں۔