ہمارے روحانی سنتوں نے ہمیں شمولیت کا سبق سکھایا: ڈاکٹر درخشاںاندرابی

0
0

سری نگر میں لالہ بابا صاحب ؒکے صوفی مزار پر سالانہ عرس میں شرکت کی
لازوال ڈیسک
سرینگرجموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج سالانہ عرس کے موقع پر زکورہ سری نگر میں واقع صوفی بزرگ لالہ بابا صاحب رحمة اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور وہاں منعقدہ خصوصی صوفی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ واضح رہے ایک مقامی انتظامی کمیٹی اس مزار کے امور کی دیکھ بھال کرتی ہے اور کمیٹی کی سربراہی اس کے چیئرمین اعجاز احمد بٹ کر رہے ہیں۔ تاہم مزار پر پہنچنے پر کمیٹی اور عقیدت مندوں کی طرف سے ڈاکٹر اندرابی کا پرجوش استقبال کیا گیا۔اس موقع پر اندرابی نے دعائیہ نشست میں شرکت کی اور سب کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مزار میں منعقدہ خصوصی صوفی اجلاس کی صدارت کی۔ وہیںتقریب سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر درخشاں نے کہا کہ ہمارے صوفی بزرگ ہم سب کے لیے لازوال مشعل راہ ہیں۔ وہ ہمیں اللہ تعالیٰ کے راستے پر لے جاتے ہیں۔ وہ ہمارے اندر ہمدردی اور انسانیت کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزار پر شاندار انتظامات پر مقامی کمیٹی کو سراہا۔ ڈاکٹر اندرابی نے کہاکہ ہمارے روحانی سنتوں نے ہمیں شمولیت کا سبق سکھایا جو امن کی بنیاد ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا